ETV Bharat / state

Eid Milan And Felicitation Programme کوئی کسی مذہب کا تو مخالف ہو سکتا ہے مگر محبت نہیں: ڈاکٹر شاداب صدیقی

تاریخی شہر اجین کی سماجی تنظیم 'جذبہ' نے اپنا سالانہ عید ملن اور اعزازی جلسہ منعقد کیا جس میں شعراء کرام کے ساتھ ملی رہنماوں اور ادبی شخصیات نے شرکت کی۔

کوئی کسی مذہب کا تو مخالف ہو سکتا ہے مگر محبت نہیں:ڈاکٹر شاداب صدیقی

author img

By

Published : May 22, 2023, 1:49 PM IST

Updated : May 22, 2023, 3:39 PM IST

کوئی کسی مذہب کا تو مخالف ہو سکتا ہے مگر محبت نہیں: ڈاکٹر شاداب صدیقی

اجین: ریاست مدھیہ پردیش کے تاریخی شہر اجین کی سماجی تنظیم جذبہ سوشل فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر سال کی طرح امسال بھی عید ملن اور جذبہ ایوارڈ گوہرۂ معاشرہ کا اعزازی جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس جلسے کا عنوان تھا مٹھاس محبت کی۔ تنظیم کی جانب سے ہر سال مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لوگوں کو گوہر معاشرہ ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے۔

اس برس بھی صحافی زاہد میر، مشہور کارٹونسٹ اسماعیل لہری اور اپنی رپورٹنگ سے معاشرے کو بیدار کرنے والے ای ٹی وی بھارت کے صحافی قمر غوث کو گوہرِ معاشرہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب میں شہر اور اطراف کے قاضیان، بھارتی جنتا پارٹی مائناریٹی سیل کے قومی صدر ،صوبائی نومنتخب وقف بورڈ کے صدر اور رکن اسمبلی کے ہاتھوں یہ ایوارڈ دیا گیا۔ جلسے کی شروعات قرآن مجید سے کی گئی اور اس کے بعد مولانا نے مشہور شعراء کرام کا کلام پیش کئے۔ اس موقع پر صوبے کی معزز شخصیات بھی موجود تھی۔

ڈاکٹر شاداب صدیقی نے اس موقع پر کہا کہ اس ملک کی یہ خوبصورتی ہے کہ یہاں کے تہوار کسی ایک کا مذہب کے ماننے والوں کے تہوار نہیں بلکہ تمام مذاہب کا ہوتا ہے۔کوئی ہندو یہ نہیں کہتا کہ دیوالی صرف میرا تہوار ہے۔ کوئی مسلم یہ نہیں کہتا کہ عید میرا تہوار ہے اور نہ ہی کوئی کرسچن یہ کہتا ہے کہ کرسمس صرف اس کا تہوار ہے۔ یہ بھائی چارہ ہے۔اس کی جتنی تعریف کی جائے اتنی کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں:MP Haj Flight Schedule Released مدھیہ پردیش حج پروازوں کا شیڈول جاری

انہوں نے کہاکہ یہ خوبی صرف ہندوستان میں ملتی ہے۔ مجھے نہیں پتہ کہ اس کے علاوہ دنیا میں کوئی ملک ہے جو اس فیض سے لطف اندوز ہو رہا ہے۔ ایسے ہی عید الفطر کے موقع پر تمام مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔جب وہ ایسا کر رہے ہوتے ہیں تو وہ پیغام دیتے ہیں کہ آپ اور ہم میں کوئی بڑا فرق نہیں ہے ۔

صدیقی نے مزید کہا کہ کوئی شخص اگر سر سے پیر تک نفرتوں میں لبریز ہو تو بھی وہ محبت کے فلسفے کی مخالفت نہیں کر سکتا. کوئی شخص کسی مذہب کا مخالف ہو سکتا ہے مگر وہ محبت کا نہیں ہو سکتا۔خدمت انسانیت کے کام کرنے والوں کو اگر داد و تحسین سے بھی نوازا جاتا ہے تو یہ عمل بھی قابل ستائش سے ایسے میں جذبے کی اس اقدام کو سلام

Last Updated : May 22, 2023, 3:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.