ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں تنظیم ورلڈ آرگنائزیشن آف ریلیجن اینڈ نالج کے کارکنان نے عید میلاد النبی کو یوم رحمت کے طور پر منایا۔
دنیا بھر کے مسلمان بارہ ربیع الاول کو حضرت محمد ﷺ کا یوم ولادت مناتے ہیں۔ وہیں اندور میں دعوت، تبلیغ اور آپسی بھائی چارے کو فروغ دینے والی تنظیم 'ورلڈ آرگنائزیشن آف ریلیجن اینڈ نالج' کے کارکنان نے اس موقع پر لوگوں کے درمیان چاکلیٹ، ماسک اور پانی کا کٹ تقسیم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جبراً تبدیلی مذہب کے الزام میں گرفتار تمام ملزمان بے قصور ہیں: وکیل ابو بکر سباق
حضرت محمد ﷺ کی سوانح عمری پر مبنی ایک پمپلیٹ بھی تقسیم کیے گئے، ورک گلوبل کے کارکن خضر خان نے بتایا کہ جو کٹ ہم نے تقسیم کیا ہے اس سے لوگ خوش ہیں۔ وہیں ایک دوسرے کارکن مرزا عمران بیگ نے کہا کہ نبی کریمﷺ کے یوم ولادت پر ان کی تعلیمات کو عام کر رہے ہیں۔