ڈنڈوری: مدھیہ پردیش کے مہا کوشل علاقے میں آج صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے، حالانکہ اس کی وجہ سے کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح 8 بجکر 43 منٹ پر چند سیکنڈ کے لیے زلزلے کے جھٹکے درج کیے گئے۔ اس کا مرکز ڈنڈوری ضلع بتایا گیا ہے۔ ڈنڈوری کے علاوہ جبل پور، منڈلا اور ملحقہ اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ انتظامیہ نے متعلقہ اضلاع میں ضروری احتیاطی اقدامات اٹھائے ہیں۔ Earthquake in Madhya Pradesh
جبل پور دو دہائی قبل ایک شدید زلزلے کی زد میں آیا تھا، جس کی وجہ سے کئی لوگ مارے گئے تھے اور سرکاری اور نجی املاک کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا۔ مہاکوشال زون ارضیاتی نقطہ نظر سے بہت حساس سمجھا جاتا ہے اور اس زون میں ایک خاص وقفے کے بعد زلزلہ محسوس کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Earthquake In Himachal ہماچل پردیش کے چمبا میں زلزلے کے جھٹکے
یو این آئی