ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن: وزیراعظم ہاؤسنگ تعمیر کرنے والے مزدور فاقہ کشی پر مجبور - کورونا وائرس

مدھیہ پردیش میں ہردہ بلدیہ کے ذریعے پلیاکھال کے پاس 5.41 ایکڑ اراضی پر غریبوں کے لیے وزیراعظم ہاؤسنگ تعمیر کرایا جا رہا ہے۔ لیکن چھتیس گڑھ کے تقریبا 13 خاندانوں کے 40 افراد کو لاک ڈاؤن کے دوران راشن، پانی و دیگر اہم ضروری اشیاء کے لیے پریشان ہونا پڑ رہا ہے۔

due to lockdown prime minister housing construction workers are in problems
وزیر اعظم ہاؤسنگ تعمیر کرنے والے مزدور فاقہ کشی پر مجبور
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 7:19 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں ہردہ بلدیہ کے ذریعے پلیاکھال کے پاس 5.41 ایکڑ اراضی پر غریبوں کے لیے بنائے جا رہے 42 کروڑ روپے کی لاگت سے زیر تعمیر مکانات کی تعمیر کے لیے چھتیس گڑھ کے تقریبا13 خاندانوں کے 40 لوگوں کو لاک ڈاؤن کے دوران راشن، پانی و دیگر اہم ضروری اشیاء کے لیے پریشان ہونا پڑ رہا ہے۔

due to lockdown prime minister housing construction workers are in problems
وزیر اعظم ہاؤسنگ تعمیر کرنے والے مزدور فاقہ کشی پر مجبور

وزیراعظم ہاؤسنگ بنانے والے کنٹریکٹر کے ذریعہ چھتیس گڑھ سے لائے گئے مزدوروں کو لاک ڈؤن کے دوران ایک ایک ہزار روپے ایڈوانس میں دیے گئے۔

لاک ڈاؤن کے دوران کام بند ہونے کی وجہ سے ان خاندانوں کے سامنے اناج اور دیگر ضروری اشیاء کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان خاندانوں کے لیے ایک ہزار روپے میں گھر چلا پانا بہت مشکل ثابت ہو رہا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤسنگ تعمیر کرنے آئے چھتیس گڑھ کے ان مزدوروں کا کہنا ہے کہ ابھی تک کوئی انتظامی افسر ان کی دیکھ بھال کرنے نہیں پہنچا ہے اور نہ ہی ٹھیکیدار، جس کی وجہ سے انہیں یہاں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج تک کوئی بھی ہماری دیکھ بھال کرنے نہیں آیا، جس کی وجہ سے ہم اپنے بچوں کی دوائیں اور دیگر ضروری چیزیں نہیں لے پا رہے ہیں۔

مزدوروں کا کہنا ہے کہ کل ایک وقت کے کھانے کا اہتمام ایک سماجی تنظیم نے کیا تھا۔ لیکن اس سے پہلے انہیں کوئی مدد نہیں مل سکی۔ انہوں نے میڈیا کے توسط سے مدد کی درخواست کی ہے۔

چھتیس گڑھ کے ان میسور خاندانوں کی پریشانیوں سے جب بلدیہ صدر سریندر جین کو ان سب کے بارے میں آگاہ کیا گیا تو وہ فوری طور پر موقع پر پہنچ کر وزیر اعظم ہاؤسنگ تعمیر کرنے آئے مزدور خاندانوں کو 10 مودی کٹ فراہم کی، جس میں 7 دن تک ان کے اہل خانہ کے کھانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی میونسپلٹی کے صدر جین نے وزیر اعظم ہاؤس بنانے والے ٹھیکیدار سے بات چیت کر ان مزدوروں کے لیے ضروری سامان اور غذائی اجناس مواد فراہم کرنے کو لے کر ہدایت کی۔ وہیں برہمن سماج تنظیم نے ان محنت کش گھرانوں کو تازہ کھانا مہیا کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.