مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے نشے کے خلاف مہم آغاز کیا ہے۔ اسی مہم کے تحت ریاست کا تجارتی دارالحکومت کہلانے والے شہر اندور سے پولیس نے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمین آٹو رکشا چلانے کے ساتھ ساتھ منشیات بھی فروخت کرتے تھے۔
پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر یہ کارروائی کی۔ مخبر ملی اطلاع کے مطابق گرفتار شدگان منشیات فروخت کرتے ہیں۔ جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوءے انہیں گرفتار کیا۔
ایس پی وجے کھتری نے بتایا کہ ریاست میں نشے کے خلاف وزیراعلی نے آپریشن پرہار مہم کا آغاز کیا ہے جس کے چلتے ہم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے کھجرانہ تھانہ علاقے سے 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایس پی نے بتایا کہ ہمیں خبر ملی تھی رکشا ڈرائیور صادق اور اس کے ساتھی ذاکر اور عمران منشیات فروخت کرنے والے ہیں جس کے بعد ہم نے انہیں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی ہے۔