ETV Bharat / state

Khushboo Award ڈاکٹر بشیر بدر کو فخر خوشبو ایوارڈ سے نوازا گیا

author img

By

Published : Oct 21, 2022, 5:10 PM IST

بھوپال کی خوشبو ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سوسائٹی کی جانب سے بھوپال کے استاد شاعر واحد پریم کی یاد میں ایک اعزاز اور طرحی مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں پدم شری ڈاکٹر بشیر بدر کو فخر خوشبو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ Dr Bashir Badr Facilitates with Khushboo Award

ڈاکٹر بشیر بدر فخر خوشبو ایوارڈ سے سرفراز

بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی خوشبو ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سوسائٹی کے زیر اہتمام بھوپال کے استاد شاعر واحد پریمی کی یاد میں اعزاز اور طرحی مشاعرہ بھوپال کے منشی حسین خان ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں منعقد کیا گیا۔ جہاں بھوپال کے شعرا کو اعزاز سے نوازا گیا اور ایک طرحی مشاعرہ منعقد کیا گیا۔ وہی تنظیم کے ذریعہ ڈاکٹر بشیر بدر کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ڈاکٹر بشیر بدر کا شمار اردو کے ممتاز شعراء میں ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر بشیر بدر اردو کے ان شعراء میں سے ہیں، جن کے ذکر کے بغیر 20 ویں صدی کی اردو شاعری کی تاریخ نا مکمل ہے ۔ ڈاکٹر بشیر بدر نے اعلی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے حاصل کی تھی اور ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت ہند کے ذریعہ انہیں با وقار پدم شری اعزاز سے بھی سرفراز کیا جا چکا ہے۔ ڈاکٹر بشیر بدر کو مدھیہ پردیش کی فعال ادبی تنظیم خوشبو ایجوکیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کے ذریعہ فخر خوشبو ایوارڈ، ڈاکٹر بشیر بدر کی علالت کے سبب ان کی رہائش گاہ پر جاکر دیا گیا۔ منتظمین نے اس لمحہ کو نہ صرف تاریخی قرار دیا بلکہ ڈاکٹر بشیر بدر کے ذریعہ فخر خوشبو ایوارڈ قبول کرنے کو اپنی لیے بڑی سعادت سے تعبیر کیا۔ Dr Bashir Badr Facilitates with Khushboo Award

خوشبو ایجوکیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کے صدر ساجد پریمی نے کہا کہ ہمارے لیے یہ لمحہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کہ ڈاکٹر بشیر بدر نے مشہور استاد شاعر مرحوم واحد پریمی کی یاد میں قائم میں کیے گئے فخر خوشبو ایوارڈ کو قبول کیا۔ ڈاکٹر بشیر بدر کے ذریعہ ایوارڈ قبول کرنے سے ہمارے اور اس ایوارڈ کے قد میں اضافہ ہوا ہے۔ ڈاکٹر بشیر بدر بیسویں صدی کے وہ عظیم شاعر ہیں، جن کے ذکر کے بغیر اردو ادب و شاعری کی تاریخ نا مکمل ہے۔ ہم لوگوں کی خواہش تو یہ تھی کہ ڈاکٹر بشیر بدر صاحب ایوارڈ فنکشن میں شریک ہوتے، مگر ان کی علالت کے سبب یہ ممکن نہیں ہوسکا، اس لئے سوسائٹی کے ذمہ داران نے ان کے گھر آکر انہیں ایوارڈ سے سرفراز کیا ہے۔ ہم ان کی اہلیہ ڈاکٹر راحت بدر کا بھی شکریہ کرتے ہیں کہ انہوں نے تمام معاملے میں ہمارے لئے رہنمائی کی ۔ ہم سبھی لوگ دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ڈاکٹر بشیر بدر کو جلد سے جلد شفا ئے کاملہ عطا فرمائے اور وہ پھر اردو کی ادبی محفلوں کا حصہ بن سکیں ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر بشیر بدر گزشتہ کئی سالوں سے صاحب فراش ہیں اور بیماری کے سبب ان کا گھر سے باہر نکلنا مشکل ہوگیا ہے۔ خوشبو ایجوکیشن اینڈ کلچرل سوسائٹی کے ذمہ داران انہیں فنکشن ہال تک لے جانا چاہتے تھے، مگر جب ڈاکٹر نے انہیں سفر کرنے سے منع کردیا تو منتظمین نے ڈاکٹر بشیر بدر کے گھر پہنچ کر انہیں اعزاز سے سرفراز کیا ۔ Dr Bashir Badr Facilitates with Khushboo Award

یہ بھی پڑھیں : SIR Syed Welfare Societyسرسید ویلفیئر سوسائٹی نے انگریزی مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.