ETV Bharat / state

سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو پُراسرار خط کا معاملہ، ڈاکٹر عبدالرحمن گرفتار - بی جے پی کی قانون ساز پرگیہ سنگھ ٹھاکر

بی جے پی کی رکن پارلیمان پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے الزام لگانے کے بعد ، مدھیہ پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے ذریعہ مہاراشٹر کے نانڈیر ضلع کے ایک ڈاکٹر کو حراست میں لیا گیا ہے۔

سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو پُراسرار خط کا معاملہ
سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو پُراسرار خط کا معاملہ
author img

By

Published : Jan 18, 2020, 10:40 PM IST

Updated : Jan 18, 2020, 11:14 PM IST

ٹھاکر نے الزام لگایا تھا کہ انھیں زہریلے کیمیکلس والے چند لفافے موصول ہوئے ہیں۔ بعد میں پولیس نے رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ ٹھاکر کی رہائش گاہ سے تین سے چار لفافے بھی قبضے میں لیے تھے جن میں سے چند خطوط اردو میں لکھے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ناندیڑ کے اتوارہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پردیپ کاکڑے نے بتایا کہ ریاستی اے ٹی ایس نے پایا کہ ڈاکٹر سید عبدالرحمن خان (عمر 35 سال)، جو دھنے گاؤں (ضلع ناندیڑ ) میں کلینک چلاتے ہیں، نے ان مشکوک لفافوں کو ٹھاکر کو بھیجا تھا۔

مدھیہ پردیش اے ٹی ایس نے جمعرات کی شام ڈاکٹر خان کو دھنے گاؤں سے حراست میں لیا۔ وہ گزشتہ تین ماہ سے پولیس کے رڈار پر تھے ، کیونکہ اس سے قبل انہوں نے کچھ سرکاری عہدیداروں کو بھی خط لکھے تھے، جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ ان کی والدہ اور بھائی کے دہشت گردوں کے ساتھ روابط ہیں اور انہیں گرفتار کیا جانا چاہئے۔

افسر نے بتایا کہ خان کو پہلے بھی یہ خطوط لکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کاکڑے نے مزید کہا کہ پولیس نے ان کے موبائل فون لوکیشن کا استعمال کرتے ہوئے ملزم پر نظر رکھنے کی کوشش کی۔ تاہم ملزم نے فون گھر پر چھوڑ کر اورنگ آباد، ناگپور اور دیگر شہروں کا سفر کرتے ہوئے یہ خطوط پوسٹ کیے۔

عہدیدار نے مزید بتایا کہ خان کا اپنے بھائی سے بھی جھگڑا ہوا تھا اور اس سے قبل انھیں حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی شکایت کی بنیاد پر بھوپال میں کملا نگر پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مجرمانہ دھمکی دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔

اس سے قبل خبروں میں کہا گیا تھا کہ اس خط میں ٹھاکر ، وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کی تصاویر کو بھی بھیجا گیا تھا اور ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ نے مہاتما گاندھی اور ممبئی کے سابق انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے سربراہ ہیمنت کرکرے کی توہین کی ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی قانون ساز رکن سادھوی پرگیہ سانگھ ٹھاکر مالیگاؤں دھماکے کی ملزمہ اور متنازعہ تبصروں کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہے۔

Intro:Body:

OthersPosted at: Jan 18 2020 8:00PM

سادھوی پرگیا ٹھاکر کو پراسرار خط کا معاملہ ، ناندیڑ سے ڈاکٹر عبدالرحمن گرفتار،تفتیش جاری

ممبئی،18جنوری (یواین آئی) بی جے پی کی قانون ساز پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے الزام لگانے کے بعد ، مدھیہ پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے ذریعہ مہاراشٹر کے نانڈیر ضلع کے ایک ڈاکٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ ٹھاکر نے الزام لگایا تھا کہ انھیں زہریلے کیمیکلس والے کچھ لفافے موصول ہوئے ہیں۔ بعد میں پولیس نے ایم پی ٹھاکر کی رہائش گاہ سے تین سے چار لفافے بھی قبضے میں لئے تھے، جن میں سے چندخطوط اردو میں لکھے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق ناندیڑ کے اتوارہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر پردیپ کاکڑے نے بتایا کہ ریاستی اے ٹی ایس نے پایا کہ ڈاکٹر سید عبدالرحمن خان (عمر 35 سال) ، جو دھنے گاؤں (ضلع ناندیڑ ) میں کلینک چلاتے ہیں ، نے ان مشکوک لفافوں کو ٹھاکر کو بھیجا تھا۔

ایم پی اے ٹی ایس نے جمعرات کی شام ڈاکٹر خان کو دھنیگاؤں سے حراست میں لیا۔ وہ پچھلے تین ماہ سے پولیس کے رڈار پر تھے ، کیونکہ اس سے قبل انہوں نے کچھ سرکاری عہدیداروں کو بھی خط لکھے تھے، جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ ان کی والدہ اور بھائی کے دہشت گردوں کے ساتھ روابط ہیں اور انہیں گرفتار کیا جانا چاہئے۔

افسر نے بتایا کہ خان کو پہلے بھی یہ خطوط لکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

کاکڑے نے مزید کہا کہ پولیس نے ان کے موبائل فون لوکیشن کا استعمال کرتے ہوئے ملزم پر نظر رکھنے کی کوشش کی۔ تاہم ، ملزم ‘ فون گھر پر چھوڑ کر اورنگ آباد ، ناگپور اور دیگر شہروں کا سفر کرتے ہوئے یہ خطوط پوسٹ کئے ۔عہدیدار نے مزید بتایا کہ خان کا اپنے بھائی سے بھی جھگڑا ہوا تھا اور اس سے قبل انھیں حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

پرگیہ سنگھ ٹھاکر کی شکایت کی بنیاد پر ، بھوپال میں کملا نگر پولیس نے نامعلوم شخص کے خلاف مجرمانہ دھمکی دینے کے الزام میں مقدمہ درج کیا تھا۔

اس سے قبل ،خبروں میں کہا گیا تھا کہ اس خط میں ٹھاکر ، وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال کی تصاویر کو بھی بھیجا گیا تھا ، اور ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ ایم پی سادھوی پرگیا نے مہاتما گاندھی اور ممبئی کے سابق انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے سربراہ ہیمنت کرکرے کی توہین کی ہے۔ ٹھاکر نے کہا تھا کہ انھیں ‘دہشت گردوں’ کے ذریعہ بھیجا جاسکتا ہے لیکن اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان سے خوفزدہ نہیں ہیں۔

بی جے پی کی قانون ساز ، مالیگاؤں دھماکے کی ملزمہ اور متنازعہ تبصروں کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتی ہے۔

یواین آ ئی۔اے اے اے۔ این یو۔

Conclusion:
Last Updated : Jan 18, 2020, 11:14 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.