ریاست مدھیہ پردیش کے دیواس ضلع کے ادائے نگر گاؤں میں اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکا گاؤں کی دلت لڑکی کو اپنے ساتھ لے گیا، جس کی وجہ سے علاقے میں تنازعہ پیدا ہو گیا۔
A case has been registered against girl child abduction in Dewas district
دیواس ضلع کے اودائے نگر میں اس وقت تنازع پیدا ہوگیا جب اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والا ایک لڑکا گاؤں کی اکثریت طبقے کی ایک لڑکی کو اپنے ساتھ لے گیا، جس سے علاقے کے لوگ سخت ناراض ہوگئے، وہیں لڑکی کے والدین نے لڑکے پر اغوا کرنے کا الزام عائد کیا ہے، لڑکے کی گرفتاری کو لے کرجلوس نکالا گیا جس میں جم کر نعرے بازی ہوئی۔
مزید پڑھیں:Clashes erupt in MP's Neemuch: نیمچ میں درگاہ کی جگہ پر ہنومان کی مورتی رکھے جانے پر تنازعہ
ذرائع کے مطابق اس دوران مفرور لڑکے کے رشتے داروں کے مکان پر پتھر بازی کی گئی تو وہیں گاؤں کی عبادت گاہ کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی علاقے میں امن قائم کرنے کے لیے فلیگ مارچ نکالا گیا، فی الحال حالات قابو میں ہے، پولیس نے معاملہ درج کر مفرور لڑکا لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے۔