ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی سے رام مندر بھومی پوجا ملتوی کرنے کا مطالبہ - کانگریس

کانگریس کے جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ ڈگ وجئے سنگھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، کرناٹک کے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا، اترپردیش بی جے پی کے صدر سوتنترا دیو کے علاوہ بی جے پی کے متعدد اعلیٰ رہنماؤں کے کورونا سے متاثر ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے نحس (اشبھ) مہورت میں رام مندر بھومی پوجا کو ملتوی کرنے کی وزیراعظم مودی سے اپیل کی۔

digvijay singh told date of ram temple foundation stone inauspicious requesting pm to postpone bhoomi pujan
وزیراعظم مودی سے رام مندر بھومی پوجا ملتوی کرنے کا مطالبہ
author img

By

Published : Aug 4, 2020, 4:22 AM IST

کانگریس کے سینئر رہنما ڈگ وجئے سنگھ نے وزیراعظم مودی سے اپیل کی کہ وہ ایودھا میں رام مندر کی تعمیر کےلیے چہارشنبہ کو مقرر بھومی پوجا تقریب کو ملتوی کردیں۔ انہوں نے اس مہورت کو نحس سے تعبیر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’میں مودی سے درخواست کرتا ہوں کہ 5 اگست کو رام مندر کی بھومی پوجا تقریب کو ملتوی کردیں، سینکڑوں سال کی جدوجہد کے بعد مندر کی تعمیر کا موقع ملا ہے اور آپ اپنے غرور کو اس کی راہ میں رکاوٹ بننے نہ دیں۔

ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ اشبھ گھڑی میں بھومی پوجن کا انعقاد سناتن دھرم کے خلاف ہے۔ انہوں نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹز میں کہا کہ نحس گھڑی میں رام مندر بھومی پوجا اور بی جے پی رہنماؤں کو کورونا متاثر ہونے کو جوڑتے ہوئے تقریب کو ملتوی کرنے کا اپیل کی۔

انہوں نے کہا کہ سناتن دھرم کے عقائد کو نظرانداز کرنے کے نتیجہ میں رام مندر کے تمام پجاری کورونا وائر سے متاثر ہوئے ہیں اور اترپردیش کی وزیر کملارانی کی کورونا سے موت ہوچکی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مدھیہ پردیش اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ، اترپردیش بی جے پی صدر کے علاوہ دیگر کئی بی جے پی کے اعلیٰ رہنما کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آئی ہے۔

ڈگ وجئے سنگھ نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’مودی جی آپ رام مندر کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے پارٹی کے مزید کتنے رہنماؤں کو ہسپتال بھیجنا چاہتے ہیں؟۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوگی جی، آپ کی موجودگی میں سناتن دھرم کے عقائد کی خلاف ورزی ہورہی ہے، آپ اس کی اجازت دینے پر کیوں مجبور ہیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.