وزیر اعظم نریندر مودی بدھ کے روز ایودھیا میں تعمیر کئے جانے والے عظیم الشان رام مندر کا بھومی پوجن کیا لیکن 'آشبھ' مہورت میں مندر کے سنگ بنیاد کے تعلق سے کانگریس کے جنرل سکریٹری اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے ایک بار پھر نکتہ چینی کی.
دگ وجے سنگھ نے کہا کہ یہ ویدوں کے ذریعہ قائم جوتش شاستر کے عقائد کے برخلاف ہورہا ہے ، اے پربھو، ہمیں معاف کرنا ۔ سنگھ رام مندر بھومی پوجن کی تاریخ کے تعلق سے بار بار بیانات دیتے آ رہے ہیں اور اسے 'اشبھ مہورت' قرار د یا ہے ۔
راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے آج پھر ہیش ٹیگ رام مندر تعمیر مہورت کے ساتھ ٹویٹ کر کے کہا 'آج ایودھیا میں بھگوام رام للا کے مندر کا سنگ بنیاد وید کے ذریعہ قائم جوتش شاستر کے اعتقادات کے بر خلاف رکھا جا رہا ہے۔ اے پربھو ہمیں معاف کرنا۔ یہ تعمیر آسانی سے مکمل ہوچکی ہو، یہ ہماری آپ سے دعا ہے۔ جئے سییا رام۔'
انہوں نے مزید لکھا کہ 2014 میں مودی جی نے نعرہ دیا تھا 'سب کا ساتھ ، سب کا وکاس' جو 2019 میں ہو گیا 'سب کا ساتھ ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس' مودی جی ذرا خود احتساب کریں ۔ڈاکٹر منموہن سنگھ جی کا مضمون پڑھیں اور غریبوں، مزدوروں ،کسانوں، تاجروں اور صنعت کاروں کا اعتماد حاصل کر کے معیشت کو مستحکم کرنے کی پہل کریں۔'