مدھیہ پردیش میں سیاسی ہلچل کے درمیان سی ایم ہاؤس میں میٹنگ ختم ہو چکی ہے۔ میٹنگ ہونے کے بعد سابق وزیر اعلیٰ دگ وجے سنگھ نے کہا کہ 'پروٹیم اسپیکر قانونی طریقے سے کام کریں گے۔'
وہیں انہوں نے بنگلورو میں اراکین اسمبلی کو یرغمال بنا کر رکھنے کی بات کہی ہے۔
شیوراج سنگھ چوہان اور جیوتیرادتیہ سندھیا کے بنگلورو جانے پر دگ وجے سنگھ نے کہا کہ وہ ہمارے اراکین اسمبلی کو لے کر گئے ہیں۔ انہیں کیوں یرغمال بنا کر رکھا ہوا ہے؟
فلور ٹیسٹ ہوگا تو مدھیہ پردیش میں ہوگا، بنگلور میں تھوڑے ہی فلور ٹیسٹ ہوگا۔
دگ وجے سنگھ نے کہا کہ 'بجٹ اجلاس کی تجویز پر ووٹنگ ہوتی ہے تو فلور ٹیسٹ کی کیا ضرورت تھی۔'
ریاست میں سیاسی بحران کے سوال پر دگ وجے سنگھ نے کہا کہ 'یہ بی جے پی کے ذریعے بنایا گیا آئینی بحران ہے۔ ملک میں کورونا وائرس، ژالہ باری جیسے تمام دوسرے مسائل بھی ہیں، جس کی فکر بی جے پی کو نہیں ہے۔'