ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں ڈینگو مریضوں کی تعداد میں اضافہ - ڈینگو

مدھیہ پردیش میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد اضافہ ہوتا جارہا ہے اور ابھی تک 7 ہزار سے زائد مریض ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

مدھیہ پردیش میں ڈینگو
مدھیہ پردیش میں ڈینگو
author img

By

Published : Oct 10, 2021, 2:48 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں ڈینگو تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے انظامیہ سمیت عوام میں بھی تشویش کا ماحول ہے۔

مندسور ضلع ڈینگو کا ہاٹ اسپاٹ بنا ہوا ہے۔ اب تک یہاں 1137 سے زیادہ مریض پائے گئے ہیں۔ یہی نہیں، ریاست کے 18 اضلاع میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد 100 سے زائد تک پہنچ گئی ہے۔

ماہ اکتوبر کے 8 دنوں میں ہی 1276 مریض پائے گئے ہیں۔ ان 8 دنوں میں اُجین میں سب سے زیادہ 200 مریض پائے گئے۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق صرف 5 اموات ہوئی ہیں۔

مدھیہ پردیش میں ڈینگو
مدھیہ پردیش میں ڈینگو

ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈینگو کے مریضوں کی تعداد اور اموات کی تعداد زیادہ ہے۔ اس سے قبل 2018 میں4997 ڈینگو مثبت پائے گئے تھے۔

سرکاری ریکارڈ کے مطابق ریاست کے 18 اضلاع میں ڈینگو کے مریضوں کی تعداد 100 سے تجاوز کرگئی ہے جس میں مندسور میں1137، جبل پور میں 687، اندور میں 563، اُجین میں 530، بھوپال میں 447، گوالیار میں 420، رتلام میں 391، نیمچ میں 302، چھندواڑا میں 241، اگرتلہ میں 213، دیواس میں 175، ٹیکم گڑھ میں 162، ساگر میں 155، دھار میں 125، کھرگون میں 117، گناہ میں 104، ودیشہ میں 101، دنڈوری میں 100 مریض پائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بریلی میں ملیریا، ڈینگو کے مریضوں میں اضافہ

ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری افسران کی لاپرواہی کی وجہ سے ڈینگو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ صحت نے ڈینگو کے ایکشن پلان پر بروقت کام نہیں کیا۔ ایکشن پلان کے مطابق سروے اور لاروا کو تباہ کرنے کا کام وقت پر ہوتا تو آج اس طرح کے حالات پیدا نہیں ہوتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.