جمعیت علماء ہند اور سدبھاؤنہ منچ نے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت سے مدھیہ پردیش حج ہاؤس میں مسلم طالبات کے لیے مفت یو پی ایس سی اور دیگر مقابلہ جاتی کوچنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
دونوں تنظیموں نے پہلے بھی اسٹیٹ حج ہاؤس میں اقلیتی طلباء کے لئے مفت کوچنگ شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی نے 2018 میں کوئی سربراہ نہیں ہونے کے سبب ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا تھا۔
مزید پڑھیں: شہنشاہِ جذبات کا بارہ بنکی سے خاص رشتہ
تنظیموں کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ممبئی حج ہاؤس میں اقلیتی طلباء کے لئے جو مفت کوچنگ چلائی جارہی ہے اس کے بہترین نتائج سامنے آرہے ہیں۔ اس لیے ممبئی حج ہاؤس کے طرز پر مدھیہ پردیش میں بھی کوچنگ شروع کی جائے جس سے مسلم طلبہ کے مستقبل کو تابناک بنا جا سکے۔