ETV Bharat / state

MP Assembly Election 2023 برہانپور شہر میں مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 21, 2023, 5:42 PM IST

اقلیتی اہمیت رکھنے والا ضلع برہانپور جہاں مسلم بنکر زیادہ تعداد میں بستے ہیں۔ وہاں سے ٹھاکر سریندر سنگھ شیرا کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ تاہم اب کانگریس اقلیتی سیل اور مقامی مسلم طبقہ نے کانگریس پارٹی سے امیدوار کو بدلنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Demand to give ticket to Muslim candidate in Burhanpur City

MP Assembly Election 2023
MP Assembly Election 2023

برہانپور شہر میں مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ

برہانپور: ریاست مدھیہ پردیش میں کانگریس پارٹی کے ذریعہ سبھی سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے اعلان کے بعد اب پارٹی کے ذمہ داران اور کارکنان کے ذریعہ امیدواروں کو لے کر بغاوتی رخ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ وہیں اقلیتی اہمیت رکھنے والا ضلع برہانپور میں امیدوار سریندر سنگھ شیرا جسے پچھلے اسمبلی انتخابات میں آزاد امیدوار منتخب کیا گیا تھا اور بعد میں وہ کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے تھے۔ اس بار پھر کانگریس نے سریندر سنگھ شیرا پر اعتماد جتایا ہے اور انہیں برہانپور سے ٹکٹ دیا ہے۔ جسے لے کر کانگریس اقلیتی سیل اور مسلم طبقہ نے پارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ سریندر سنگھ شیرا کی ٹکٹ واپس لی جائے۔ اس موقع پر کانگریس کونسلر اسماعیل انصاری نے کہا کہ ہم کانگریس کے ذریعہ امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کے ساتھ ہی ہمارے کانگریس کے بڑے لیڈران کے ساتھ مل کر ہم نے مسلم امیدوار کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Assembly Election 2023 مدھیہ پردیش کے 230 حلقوں کے لیے نامزدگی کا عمل شروع

انہوں نے کہا کہ برہان پور میں سوا لاکھ کے قریب مسلم رائے ہندگان ہیں۔ اس لیے ہمیں اقلیتوں سے جڑے رہنما کو ٹکٹ دیا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ برہانپور کے سبھی 23 کونسلروں نے مل کر اپنا استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہیں برہانپور کانگریس کے نائب صدر حمید قاضی نے کہا کہ برہان پور کے 23 کونسلروں نے ہمارے پاس اپنا استعفیٰ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برہانپور میں بڑی تعداد میں اقلیتی طبقہ رہتا ہے اور ان کا شروع سے ہی مطالبہ تھا کہ برہانپور سے مسلم امیدوار کو کھڑا کیا جائے لیکن افسوس کانگریس ہائی کمان نے اس پر غور نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم برہان پور کے مسلم طبقہ کی بات ہائی کمان تک پہنچائیں گے اور ان سے مطالبہ کریں گے کہ برہان پور کے امیدوار کے تعلق سے ایک بار اور سوچا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پارٹی سے امید ہے کہ اس معاملے پر وہ ضرور کوئی واجب قدم اٹھائے گی۔
وہیں کانگریس کے امیدوار سریندر سنگھ شیرا نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کانگریس پارٹی کے سبھی سینئر لیڈران کا جنہوں نے مجھ پر اعتماد جتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں انتخابی میدان میں شہر کی ترقی اور مقامی مسائل کو لے کر عوام کے بیچ جاؤں گا۔ اس سوال پر کہ ان کی لگاتار مخالفت کی جا رہی ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ برہان پور کا ووٹر ہے۔ اور رہی بات مخالفت کرنے والوں کی وہ تو ہمیشہ کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے میرے ووٹروں پر بھروسہ ہے اور وہ مجھے اس بار بھی کامیاب بنائیں گے۔

واضح رہے کہ برہان پور میں کل آبادی 5 لاکھ کے قریب ہے۔ جس میں ڈھائی لاکھ کے قریب ووٹر ہیں۔ اور اس میں مسلم ووٹروں کا تناسب سوا لاکھ کے قریب ہے۔ وہیں ہم برہان پور کی بات کریں تو پچھلے اسمبلی انتخابات میں سبھی طبقات نے مل کر سورج نرسنگھ شیرا کو منتخب کیا تھا۔ اور اس سے پہلے 2008 میں حمید قاضی این سی پی سے ایم ایل اے منتخب ہوئے تھے۔ اور ان سے پہلے ہارون خان نے کانگریس امیدوار رہتے ہوئے کامیابی حاصل کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.