ETV Bharat / state

Demand of Protection for Muslim: مدھیہ پردیش کے ڈی جی پی سے مسلم طبقہ کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

مدھیہ پردیش میں حالیہ کچھ ماہ کے اندر ایک خاص طبقہ کو پولیس کے ذریعے نشانہ بنانے اور ضلع نیمچ میں درگاہ اور مسجد پر آگ زنی کے واقعے کے بعد کارروائی نہیں ہونے پر کوآرڈینیشن کمیٹی فار انڈین مسلمس کی مدھیہ پردیش یونٹ نے ریاست کے ڈی جی پی کو خط لکھ کر منصفانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ Demand of Protection for Muslim

Demand for Protection of Muslim
Demand for Protection of Muslim
author img

By

Published : May 29, 2022, 4:47 PM IST

Updated : May 29, 2022, 7:27 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش میں حالیہ کچھ مہینوں کے اندر حکومت کی جانب سے ایک خاص طبقہ کو نشانہ بنانے اور گھروں کو منہدم کرنے کے معاملے میں کوآرڈینیشن کمیٹی فار انڈین مسلمس مدھیہ پردیش کی یونٹ نے ریاست کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کو ایک خط ارسال کر کے اقلیتوں کے ساتھ بہتر سلوک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Demand of protection for Muslim community from DGP of Madhya Pradesh۔

ویڈیو دیکھیے۔

کوآرڈینیشن کمیٹی نے اپنے خط میں کھرگون شہر میں رام نومی کے موقع پر رونما واقعہ میں مسلمانوں کے ساتھ کیے گئے ظلم و زیادتی اور ضلع نیمچ کی درگاہ پر حملے اور مسجد میں آگ زنی کیے جانے کے واقعے کے حوالے سے لکھا ہے کہ ریاست میں اقلیتوں پر مسلسل حملے کیے جارہے ہیں اور خوف کا ماحول تیار کیا جا رہا ہے۔ کمیٹی نے کہا کہ کھرگون شہر میں رام نومی کے موقع پر بغیر اجازت نکلے جلوس کے دوران مسلمانوں کے خلاف قابل اعتراض نعرے لگائے گئے۔ مسلمانوں کو اکسایا گیا اور بعد میں حالات بے قابو ہونے پر کرفیو لگا دیا گیا اور کرفیو کی آڑ میں مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا اور اب تک ضمانت نہیں ہو رہی ہے۔

صرافہ بازار میں فسادیوں کے ذریعہ دکانوں کو جلایا گیا اور بعد میں کھرگون نیز ضلع سیندھوا میں مسلمانوں کے متحدہ مکانات کو بلڈوزر سے منہدم کر دیا گیا۔ وہیں ضلع کھرگون میں ایک مسلم مقتول کے قتل کے معاملے میں پانچ لوگوں کو گرفتار کیا گیا لیکن باقی اب بھی کھلے عام گھوم رہے ہیں۔ اسی طرح اس سے پہلے کھمریا پوری ضلع رائسین میں بھی مسلمانوں پر حملے کیے گئے لیکن کوئی گرفتاری نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:

کوآرڈینیشن کمیٹی نے اپنے خط میں مزید لکھا ہے کہ ضلع نیمچ کی درگاہ پر حال ہی میں حملہ کیا گیا اور مسجد میں آگ زنی کی گئی۔ پولیس کے ذریعہ امتیازی کارروائی کرتے ہوئے مسلم فرقے کے ہی لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔ کمیٹی نے صوبے کے ڈی جی پی DJP MP سے کہا کہ آپ مدھیہ پردیش کے قانون وانتظام کے سب سے اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔ اس لیے آپ سے گزارش ہے کہ ریاست میں قانون کی حکمرانی قائم کریں۔ خطاوار دنگائیوں کے ساتھ ہی ان کا ساتھ دینے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت کروائیں اور قانون کے مطابق کارروائی کروائی جائے تاکہ ریاست کے مسلمانوں کو بھی انصاف مل سکے۔

Last Updated : May 29, 2022, 7:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.