ETV Bharat / state

'کرفیو کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد میں کمی'

عالمی وبا کوروناوائرس کے پیش نظر مرینا کے کلکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ کرفیو لگانے کی وجہ کیسز میں کمی درج کی گئی ہے۔

عالمی وبا کوروناوائرس کے پیش نظر مرینا کے کلکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ کرفیو لگانے کی وجہ کیسز میں کمی درج کی گئی ہے

author img

By

Published : Jul 20, 2020, 7:28 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع مرینا کی کلکٹر پرینکا داس نے کہا کہ مکمل بند کرائے جانے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔

سرکاری اطلاع میں محترمہ داس نے کہاکہ 30 جون سے کارپوریشن کے تحت کرفیو لگانے کے بعد تمام بازار بند کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کووڈ-19 کا ریشیو 11 فیصد تھا، جبکہ 21 دن کے بعد آج کووڈ-19 کا ریشیو 7.43 پر آگیا ہے، جس میں تقریباً چار فیصد کی کمی آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بازار مسلسل بند رکھنا بھی انتظامیہ کے لیے مشکل ہے، جبکہ آئندہ دنوں میں تہواروں کے پیش نظر منگل سے کرانہ بازار مشروط طور پر نو سے چار بجے تک کھولے جاسکیں گے، اورر بازار کھلنے کے وقت تک کسی طرح کی گاڑی بازار میں داخل نہیں ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرانہ بازار منگل سے سنیچر تک ہی کھلے گا، ریشیوں میں کمی آنے پر دیگر بازار کھولے جانے پر غور کیا جائے گا، اور اگر کوئی دکاندار تمام ذمہ داری پر عمل نہیں کرے گا تو مجبوراً اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اگلے پیر سے کووڈ-19 ریشیو کم آیا تو دیگر بازار کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تہواروں کے پیش نظر مٹھائی کی دکانیں یکم اگست سے پانچ اگست تک کھلیں گی، تاہم راکھی کے تہوا ر کے پیش نظر راکھی فروخت کرنے کے لیے میونسپل کارپوریشن اپنی سطح سے ہاتھ ٹھیلا کاروباریوں کی جلد میٹنگ بلائے اور نشان زد مقام ہاکرس جان، گیانیشوری مندر، روئی کی منڈی اور پھاٹک باہر سوشل ڈسٹنسنگ کے حساب سے ٹھیلے لگوائے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.