ریاست کے ہیلتھ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق 76,880نمونوں کی جانچ میں 274 پازیٹیو اور 76,606نگیٹیو نکلے، حالانکہ 207نمونے ریجیکٹ بھی ہوئے، انفیکشن کی شرح 0.3فیصد رہی۔
آج سب سے زیادہ متاثر مریض بھوپال ضلع میں پائے گئے ہیں جن کی تعداد 88 درج کی گئی ہے۔ اس کے بعد اندور میں 82، جبلپور میں 18، اجین میں چھ، ریوا میں پانچ، خرگون میں چھ، بیتول میں چھ، دھار میں تین اور شیپوپوری اور ستنا میں 0-0 معاملے سامنے آئے۔ مجموعی طور پر 18اضلا ع میں ایک بھی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 780 درج کی گئی ہے۔
مجموعی 18 اموات میں سے دو دو اندور، بھوپال، جبلپور اور بیتول ضلع میں درج کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کے سببب ریاست میں کل ملاکر 8552 لوگوں کی اموات درج کی گئی ہے۔ اس وقت 4251 فعال معاملات ریکارڈ کئے گئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ 1291بھوپال میں ہیں۔
یو این آئی