ETV Bharat / state

متوفی میں کورونا وائرس مثبت پایا گیا

مدھیہ پردیش میں ایک 65 سالہ شخص کی تین روز پہلے موت ہو گئی، اس کا ٹیسٹ کرنے کے بعد پتا چلا کے اسے کورونا وائرس تھا۔

corona
corona
author img

By

Published : Apr 1, 2020, 5:10 PM IST

مدھیہ پردیش میں ایک 65 سالہ شخص کی موت تین روز پہلے ہوئی ہے، یہ شخص ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور سانس کی بیماری میں مبتلا تھا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے 'متاثرہ افراد کی ٹیسٹ رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ اسے کورونا وائرس تھا۔ یہ متاثرہ شخص ضلع کھرگون کے دھارگاؤں کا رہنا والا تھا'۔

اس کے ساتھ مدھیہ پردیش میں اب کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد چھ ہو گئی ہے۔

ضلع کھارگون کے کلیکٹر کا کہنا ہے 'گورنمنٹ ایم جی ایم لیبارٹری سے ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد پتا چلا ہے کہ اس شخص کو کورونا وائرس تھا، اس کی موت اتوار کو اندور کے ایم وائی ہسپتال میں ہوئی ہے'۔

انہوں نے کہا 'مریض کو سانس لینے میں دشواری کے بعد ضلع ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، لیکن صحت کافی خراب تھی جس کے بعد اسے ایم وائی ہسپتال میں ریفر کیا گیا'۔

انہوں نے مزید کہا 'مریض پہلے سے ہی شوگر، کینسر، ہائی بلڈ پریشر اور سانس کی بیماری میں مبتلا تھا، اس کے ساتھ ہی کھارگون ضلع میں کورونا وائرس کا یہ پہلا کیس اور پہلی موت ہوئی ہے'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.