بھوپال : کورونا کی وبا اور اس کی دہشت بھلے ہی کم ہوگئی ہو اور زندگی اپنی رفتار کے ساتھ پھر جاری ہو گئی ہو، لیکن وہ لوگ جن کے سروں سے کورونا قہر میں سایہ اٹھ گیا ہے، Darul Qaza Bhopal Come Forward To Help Imam Or Muzin Family Who Passed Away During Covid Period
وہ اب بھی اس وبائی بیماری کو یاد کرکے کانپ اٹھتے ہیں۔ زندگی کے مختلف شعبہ حیات میں کورونا قہر میں دنیا سے رخصت ہونے والوں کے لئے حکومت اور فلاحی تنظیموں کے ذریعہ مدد کے ہاتھ اٹھے مگر وہ ائمہ وموذنین جو کووڈ بیماری کا شکار ہوئے اور دنیا سے رخصت ہوگئے، ان کی جانب کسی نے خاص توجہ نہیں دی۔ دیر سے ہی سہی مساجد کمیٹی نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے کورونا قہر میں اپنے فرائض کو انجام دیتے ہوئے اس دبیا کو الوداع کہنے والے ائمہ وموذنین کے اہل خانہ کی مالی مدد کے لئے قدم اٹھایا ہے ۔
بھوپال مساجد کمیٹی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اور جو ائمہ وموذنین کورونا قہر میں دنیا سے رخصت ہوگئے ان کے اہل خانہ کو مدد کے طور پر چیک تقسیم کئے گئے۔
مزید پڑھیں:Elon Musk Fired CEO Parag Agarwal ایلون مسک نے سی ای او پراگ اگروال کو باہر کا راستہ دکھایا
اس موقع پر سماجی خدمات انجام دینے والے اور تین دہائی سے زیادہ عرصہ سے امامت و موذن کا فریضہ انجام دینے والے ائمہ وموذن کا اعزاز بھی کیا گیا۔ بھوپال مساجد کمیٹی کے انچارج سکریٹری یاسر عرفات نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ائمہ و موذنین کی خدمات کا بدل انسان ادا نہیں کرسکتا ہے۔
انہوں نے اپنی حیات میں جو خدمات انجام دی ہیں اس کا بدل تو انہیں اللہ عطا کرے گا لیکن اس تعلق سے شہر قاضی و مفتی و علمائے دین کے ساتھ بات کرنے کے بعد جن ائمہ وموذنین کی کورونا بیماری کے سبب رحلت ہوئی ہے .ان کے اہل خانہ کی مالی مدد کا فیصلہ کیا گیا۔ الحمد اللہ آج وہ موقع آیا اور ان ائمہ وموذنین کے اہل خانہ کو بلا کر چیک تقسیم کئے گئے ہیں ۔ تاکہ وہ اپنے کو خود کفیل بنانے کی سمت میں کوئی کام کرسکیں۔
پروگرام میں آئے لوگوں نے کہا کہ امام موذنین کو مالی معاونت کی ضرورت بھی تھی اور ان کے لئے قدم اٹھانا سبھی کی ذمہ داری کا حصہ بھی ہے۔ ایسے اقدامات ہوتے رہنا چاہئیں تاکہ سماج کے وہ لوگ جو اپنی ضرورت کسی سے بیان نہیں کرسکتے ہیں، ان کی مدد ہوسکے ۔Darul Qaza Bhopal Come Forward To Help Imam Or Muzin Family Who Passed Away During Covid Period