ETV Bharat / state

اندور: دادا پیر کا 132واں عرس منایا گیا - اندورکی خبریں

ہر سال کی طرح امسال بھی حضرت نیازعلی شاہ نقشبندی کا 132واں عرس منایا گیا۔ کورونا گائیڈ لائن کے پیش نظر عرس سادگی سے منایا گیا۔

اندور میں دادا پیر کا 132 واں عرس منایا گیا

author img

By

Published : Jul 5, 2021, 4:06 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے مالوہ میں واقع حضرت نیاز علی شاہ نقشبندی کی قدیم درگاہ پر 132 واں عرس روایتی طرز پر منایا گیا۔ اس میں تمام مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی اور دعائیں مانگیں کر کورونا وبا کے جلد خاتمے کے ساتھ ہی ملک میں امن و امان کی دعائیں کیں۔

اندور: دادا پیرکا 132واں عرس منایا گیا

حضرت سید نیاز علی شاہ نقشبندی کی مزار صنعتی شہر اندور میں موجود ہے۔ جہاں تمام مذاہب کے لوگ عقیدت کے ساتھ زیارت کے لیے آتے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی حضرت کا 132 واں عرس منایا گیا حالانکہ کورونا گائیڈ لائن کے پیش نظر عرس سادگی سے منایا گیا۔ اس موقع پر زائرین نے درگاہ کی زیارت کی اور پھول پیش کیے۔

اس موقع پر اسٹیٹ پریس کلب کی جانب سے درگاہ پر چادر گل پیش کی گئی۔ اور دعا کی کہ کورونا وبا جلد سے جلد ختم ہوجائے۔

اس موقع پر اسٹیٹس پریس کلب کے صدر پروین کھاری وال نے کہا کہ 'ہم نے حضور دا دا پیر کے مزار پر چادر پیش کی اور دعا مانگی کہ کورونا جلد ختم ہو جائے ساتھ ہی رحمت کی بارش ہو اور ملک میں امن و امان قائم رہے۔'

یہ بھی پڑھیں:بھوپال: قربانی کے لیے 183 کلو کا بکرا توجہ کا مرکز

عقیدت مند قاسم برکاتی نے کہا کہ یہ حضرت سید نیاز علی شاہ رحمتہ اللہ علیہ کا 132 واں عرس ہے۔ حضرت نقشبندی سلسلے سے ہیں۔ اور یہاں پر جو بھی اپنی مراد لے کر آتے ہیں وہ مراد پوری ہوتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.