ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مدارس کے طلبا کے لیے عارف مسعود فینس کلب کے زیر اہتمام کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا گیا، جس میں صوبے سے 32 مدارس نے حصہ لیا اور اپنے جوہر دکھائے-
اس ٹورنامنٹ کا مقصد مدارس کے طلباء کو مین اسٹریم سے جوڑنا تھا،اور وہ لوگ جو میدان کے باہر سے ہمیشہ کرکٹ میچ دیکھتے ہیں وہ بھی میدان میں اتر کر اپنے کمال دکھائے-
آج کے میچ میں ضلع بھوپال اور ضلع رائے سن کے پیچ مقابلہ کھیلا گیا،جس میں بڑی تعداد میں مدارس کی طلبا اور دیگر لوگوں نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی-
اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں جیت کے بعد مدارس کے طلبا کو ٹرافی کے ساتھ طرح طرح کے انعامات سے بھی نوازا گیا-