ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کوویڈ 19 کے 44 نئے کیسز کے بعد، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4،998 ہوگئی ہے۔
راحت کی خبر ہے کہ ان متاثرہ افراد میں سے 3871 صحتیاب ہو چکے ہیں۔
چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر پروین جڑیا نے گذشتہ رات ایک بلیٹن جاری کیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ' 1545 نمونوں میں سے 44 نمونوں میں انفیکشن پایا گیا جبکہ جانچ کے لئے 1612 نمونے موصول ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ 'اب تک مجموعی طور پر 96،090 ٹیسٹ رپورٹس موصول ہوئی ہیں، جن میں سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 4998 ہے۔
سی ایم ایچ او نے بتایا کہ 'کل کوئی متاثرہ شخص فوت نہیں ہوا ہے۔ ابھی تک، اندور ضلع میں سرکاری طور پر کورونا وائرس کی وجہ سے 252 اموات ریکارڈ کی جاچکی ہیں۔
دریں اثنا 3871 متاثرہ افراد کو صحت یابی سے اسپتال سے فارغ کردیا گیا ہے، جس کے بعد اسپتال میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 875 ہے۔ 4695 مشتبہ افراد کو بازیابی کے بعد قرنطینہ مراکز سے فارغ کردیا گیا ہے۔