مدھیہ پردیش کے گنجن سکسینا اور اس کے والد کے سکسینا اب مکمل طور پر ٹھیک ہیں۔ ان کی جانچ رپورٹ نیگیٹو آگئی ہے۔ جس کے بعد انہیں کل ایمس بھوپال سے فارغ کردیا گیا تاہم احتیاط کے طور پر ان دونوں کو کچھ دن ہوم کورنٹائن میں رہنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ 26 سالہ گنجن سکسینا لندن میں تعلیم حاصل کررہیں ہیں۔ وہاں سے بھوپال واپس آنے پر انہیں کورونا مثبت پایا گیا تھا اور گنجن کے ذریعہ ہی ان کے والد کو بھی کورونا پھیلا تھا۔
جس کے بعد سے ہی دونوں کا علاج ایمس بھوپال میں چل رہا تھا۔ اب دونوں کی حالت نارمل ہے۔
اس کے علاوہ ریاست کے 30 دوسرے مریض بھی ہیں جن کی حالت بھی مستحکم ہے۔