مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں آج کورونا وائرس کے 17 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ریاست میں اس سے متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 64 ہوگئی ہے،جس میں اب تک پانچ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
وہیں جبلپور میں اب تک آٹھ کورونا پازیٹو مریض مل چکے ہیں۔حالانکہ وہاں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے کوئی بھی نئے معاملے نہیں آئے ہیں۔اس کے علاوہ اجین میں پانچ کورونا پازیٹو اب تک مل چکے ہیں۔
دارالحکومت بھوپال میں اب تک کورونا کے تین مریض ملےہیں۔یہاں بھی پچھلے دو دن سے کورونا کا نیا معاملہ نہیں ملا ہے۔وہیں شیوپوری اور گوالیار میں اب تک دو دو مریض مل چکے ہیں۔ریاست کے سبھی 52ضلعوں میں لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے۔اندور میں کورونا کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کے ذریعہ وہاں کل سے ہی لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرایا جارہا ہے۔
محکمہ صحت کے ذریعہ کل رات یہاں جاری بلیٹن کے مطابق 788نمونے لئے گئے ہیں،جس میں 523کی رپورٹ نگیٹو آئی ہے۔ریاست مین اب تک کورونا سے متاثر پانچ مریضوں کی موت ہوگئی ،جس میں اندور میں تین اور اجین کے دو مریض شامل ہیں۔اس کے علاوہ ریاست کے سبھی ضلعوں کی سرحدیں بھی سیل کردی گئی ہیں اور باہر سے آنے والے لوگوں کے داخلے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔