ETV Bharat / state

Morena Rape Case نابالغ سے جنسی زیادتی کے معاملے میں مجرم کو بیس سال قید کی سزا - مورینا میں ریپ کے مجرم کو سزا

مدھیہ پردیش کے مورینا میں 2021 میں نابالغ لڑکی کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کیس میں خصوصی عدالت نے مجرم کو 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ minor girl rape case in Morena

نابالغ سے جنسی زیادتی کے معاملے میں مجرم کو بیس سال قید کی سزا

author img

By

Published : Jul 18, 2023, 2:20 PM IST

مورینا: مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع کی ایک خصوصی عدالت نے ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کرنے کے بعد اس کی عصمت دری کرنے والے ملزم کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے 20 سال قید کی سزا سنائی۔ میڈیا سیل انچارج (استغاثہ) رشمی اگروال نے بتایا کہ 26 مارچ 2021 کو متاثرہ کے والد نے پورسا پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی کہ بیٹی کو کوئی نامعلوم شخص لے گیا ہے۔ اس کے ساتھ بیٹی گھر سے سونے چاندی کے زیورات اور سات ہزار روپے کی نقدی بھی لے گئی ہے۔ تفتیش کے دوران پولیس نے ملزم نوجوان نیرج تانک بالمیک کو گرفتار کیا، متاثرہ کو اس کے قبضے سے برآمد کرکے اس کے گھر والوں کے حوالے کردیا۔ متاثرہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ ملزم نیرج نے اس سے دوستی کی اور اسے شادی کے بہانے جے پور لے گیا اور وہاں واقع ایک مندر میں اسے جان سے مارنے کی دھمکی دے کرشادی کی اور اس کی عصمت دری کی۔

پولیس نے اس معاملے میں اسپیشل سیکنڈ ایڈیشنل سیشن جج (پوسکو) کی عدالت میں چالان پیش کیا تھا۔ خصوصی جج نے کل یہ سزا سنائی ہے۔ وہیں اتر پردیش کے فتح پور میں چھ سال قبل ایک نابالغ کے ساتھ عصمت دری کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اس معاملے میں ونود کمار چورسیہ کی عدالت، ایڈیشنل سیشن کورٹ پوسکو کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے مجرم کو 20 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔ اس کے ساتھ 25500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، عدالت نے متاثرہ کو پوری رقم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rape Case in Rajasthan نابالغ سے جنسی زیادتی کے مجرم کو دس سال کی سزا

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.