ETV Bharat / state

Controversy Over Chicken Mutton: بھوپال میں چکن مٹن کی دکانوں کو دیر رات تک کھولے جانے پر تنازعہ - چکن اور مٹن کے دکانوں کو دیر رات رک کھولنے پر تنازعہ

بی جے پی رکن اسمبلی رامیشور شرما کا کہنا ہے کہ بھوپال میں کچھ دکانیں 12 بجے بند ہو جاتی ہیں، جب کہ چند دکانیں 1 بجے سے لے کر 2 بجے رات تک کھلی رہتی ہیں، جو کہ نامناسب ہے، انہوں نے کہا کہ تمام دکانوں کے لیے یکساں قانون ہونا چاہیے۔ Controversy Over Opening Late-night Chicken and Mutton Shops

عارف مسعود
عارف مسعود
author img

By

Published : May 18, 2022, 7:49 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں قومی ترانے جن گن من کو مدارس میں لازمی قرار دیے جانے کا معاملہ ابھی زیر بحث ہے، اسی دوران بی جے پی کے رکن اسمبلی رامیشور شرما نے مٹن کی دکانوں اور کھانے میں گوشت فروخت کرنے والے ہوٹلز کو دیر رات تک کھولنے کے معاملہ پر نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ Controversy Over Opening Late-night Chicken and Mutton Shops۔ رکن اسمبلی رامیشور شرما کا کہنا ہے کہ بھوپال میں کچھ دکانیں 12 بجے بند ہو جاتی ہیں، جب کہ چند دکانیں 1 بجے سے لے کر 2 بجے رات تک کھلی رہتی ہیں، جو کہ نامناسب ہے۔ Controversy Over Opening Late-night Chicken and Mutton Shops

بھوپال

انہوں نے کہا کہ تمام دکانوں کے لیے یکساں قانون ہونا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ دکانوں پر بھیڑ جمع کرنا، ماحول خراب کرنے کے ساتھ دہشت پیدا کرنا اور سڑکوں کو جام کرنا یہ غلط قاعدہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر رات کے وقت ان مقامات سے خواتین کا گزر ہو تو ان کے لیے خوف کا ماحول ہوتا ہے۔

رامیشور شرما نے بھوپال ریلوے اسٹیشن کی جانب ہوٹل زم زم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب بھوپال کی سب دکانیں وقت پر بند ہو جاتی ہیں تو یہ دوکان دیر تک کھلی کیوں رہتی ہے؟۔ اس کے ساتھ ہی رامیشور شرما نے مطالبہ کیا ہے کہ بھوپال میں جتنی بھی دیر رات تک کھلی رہنے والی چکن اور مٹن کی دکانیں ہیں انہیں وقت پر بند کرنے کی ضرورت ہے۔

رامیشور شرما کہ اس بیان پر کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ رامیشور شرما کو چکن مٹن کی دکانیں تو نظر آرہی ہیں، مگر دیر رات تک کھلی رہنے والی شراب کی دکانیں کیوں نہیں نظر آرہی ہیں؟ شراب کی دکانیں رات 2 سے 3 بجے تک کھلی رہتی ہیں، انہوں نے کہا کہ قاعدہ سب کے لیے ایک ہونا چاہیے۔ چکن،مٹن کی دکانیں وقت پر بند ہوں گی تو شراب کی دکانیں بھی بند ہونی چاہیے۔

صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر مذکورہ مقامات سے خواتین کو گزرنے میں خوف محسوس ہوتا ہے تو پھر شراب کی دکانوں کے سامنے سے خواتین کے گزرنے میں اور بھی زیادہ خوف محسوس ہوتا ہے، اسی لیے تمام دکانوں کو ایک ہی وقت پر بند کردینا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.