ETV Bharat / state

Controversy Over Imambara ضلع دھار میں امام باڑے کو لے کر تنازعہ

سنسکرت دھروہر رکشا کمیٹی کی جانب سے ضلع کلکٹر کو دھار کے امام باڑے سے متعلق میمورنڈم پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پورے دھار شہر میں خوف کا ماحول رہنے کی اطلاع ہے۔

ضلع دھار میں امام باڑے کو لے کر تنازعہ
ضلع دھار میں امام باڑے کو لے کر تنازعہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 25, 2023, 3:11 PM IST

ضلع دھار میں امام باڑے کو لے کر تنازعہ

دھار : ریاست مدھیہ پردیش کے حساس دھار شہر میں آج پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی۔ سنسکرت دھروہر رکشا کمیٹی کی جانب سے ضلع کلیکٹر کو دھار کے امام باڑے سے متعلق میمورنڈم پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے پورے دھار شہر میں خوف کا ماحول رہا۔

دراصل دھار ضلع دھار انتظامیہ نے پورے شہر میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کرتے ہوئے مختلف جگہوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں۔ اس کے ساتھ ہی دھار کے امام باڑا علاقے کو مکمل طور پر ممنون کرتے ہوئے وہاں سے ٹریفک کو مکمل طور پر روک دیا گیا تھا۔

دھار کے ہندو سماج کے سیکڑوں لوگ دھار کے لال باغ کمپلیکس کے سامنے جمع ہوئے جہاں انہوں نے زبردست تقریر کی۔ اس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد میں میمورنڈم پیش کرنے کلیکٹریٹ آفس کی طرف مارچ کیا۔ ریلی میں لوگوں نے ہاتھوں میں بھگوا جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے دوران تمام راستے نعرے بھی لگائے رہے۔

ریلی کے دوران پولیس کی بڑی تعداد موجود تھی جو کہ ریلی کے ساتھ ہی آگے چلتی رہی تاکہ کوئی بد انتظامی نہ ہو، بڑی تعداد میں لوگ کلیکٹریٹ آفس میں گیٹ پر پہنچے جہاں کلیکٹر پرینگ مشرا اور ایس پی بلوچ کمار سنگھ کو دھار کے امام باڑا احاطے کو مسلم سماج کے قبضے سے آزاد کرانے کے لیے میمورینڈم سونپا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:Indore First Position in Clean Air اندور نے صاف فضا سروے میں پہلا مقام حاصل کیا

ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے دھار کے امام باڑے کو محکمہ تعمیرات عامہ کی عمارت بتاتے ہوئے اسے سرکاری ملکیت بتایا گیا ہے۔ اس پر بہت جلد عمل کرتے ہوئے اسی خالی کرانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ وہیں ضلع انتظامیہ نے قواعد کے مطابق کاروائی کرنے کا یقین دلایا اور دھار شہر کے لوگوں سے امن کی اپیل بھی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.