بھوپال: کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی لوک سبھا سے رکنیت کے خاتمہ کے بعد ملک کے دیگر ریاستوں کی طرح مدھیہ پردیش میں بھی کانگریس پارٹی سے واستہ کارکنان اور رہنما برہم ہیں۔ دارالحکومت بھوپال میں آج بھی کانگریس لیڈران اور کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ دارالحکومت بھوپال میں مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر کے سامنے کانگریس پارٹی کے کارکنان نے اپنے منھ پر سیاہ پٹی باندھ کر اور تالا لگا کر خاموش احتجاج کیا۔ اس موقعے پر کانگریس ترجمان دیپتی سنگھ نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت اپوزیشن کو تالے اور چابی میں رکھنا چاہتی ہے۔سچ کہنے پر بھارتی جنتا پارٹی نے راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت ختم کرکے ان کا منھ بند کرنے کا غیر جمہوری عمل کیا ہے۔
مزید پڑھیں: CPI ML Protest in Darbhanga راہل گاندھی کی رکنیت منسوخی کے خلاف سی پی آئی ایم ایل کا احتجاج
دوسری جانب کانگریس پارٹی کے لیڈران اور کارکنان نے بھوپال کے رانی کملا پتی ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر جب ٹرین پہنچی تو یوتھ کانگریس کے کارکنان نے ٹرین میں سوار ہوگئے۔ کانگریس کارکنان نے ٹرین کی انجن پر چڑھ گئے اور ٹرین کو اسٹیشن پر روک کر احتجاج کرنا شروع کر دیا۔انہوں نے تقریبا 15 منٹ تک ٹرین کو اسٹیشن پر روکے رکھا۔ اس معاملے پر وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ جب راہل گاندھی نے نریندر مودی کی ذات کے بارے میں غلط بیانات دیے تو انہوں نے اپنے منہ پر تالا کیوں نہیں لگایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے اپنے منہ پر تالا تب کیوں نہیں لگایا جب اپنی منہ سے مودی جی اور ان کی ذات کے بارے میں غلط الفاظ کا استعمال کر رہے تھے۔