مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے روشن پورہ چوراہے پر ملک میں بڑھتی مہگائی کے خلاف کانگریس کارکنان نے احتجاج کیا۔
کانگریس کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے لکڑی کے چولھے پر چائے بنائی تو وہیں مہنگے ہوتے گیس سلنڈر پر پھول مالا بھی چڑھایا۔ اسی کے ساتھ احتجاجیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف سائیکل کے ساتھ مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے اس سائیکل کو وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی طرف منسوب کرتے ہوئے 'ماما کی سائیکل' کا نام دیا۔
اس دوران کانگریس کارکنان نے کہا کہ 'ملک میں مہنگائی اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ہمیں پرانے طور طریقوں کا استعمال کرنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:
بھوپال: گیس متاثرہ خواتین کا اسمبلی گھیراؤ، پنشن بحال کرنے کا مطالبہ
احتجاجیوں نے حکومت پر سنگین الزام لگاتے ہوئے کہا گیا کہ اچھے دنوں کا وعدہ کرکے بھارتیہ جنتا پارٹی اقتدار میں آئی تھی، لیکن ان اچھے دنوں سے پہتر پرانے دن ہی تھے۔