ETV Bharat / state

Kamal Nath کانگرس امیدوار فہرست پر کمل ناتھ کا بیان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 11, 2023, 3:11 PM IST

کانگرس کے سینیئر لیڈر اور سابق وزیراعلی کمل ناتھ کا بیان کانگرس کی پہلی فہرست 15 اکتوبر تک جاری کی جائے گی، 150 امیدواروں کا ہو سکتا ہے اعلان۔ Congress to announce candidates for Madhya Pradesh elections after Pitru Paksha: Kamal Nath

Etv Bharat
Etv Bharat
کانگرس امیدوار فہرست پر کمل ناتھ کا بیان

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں الیکشن کمیشن کے ذریعہ 17 نومبر کو ایک مرحلے میں انتخابات کے اعلان کے بعد سبھی پارٹیاں اپنے امیدواروں کی فہرست کو لے کر پش و پیش میں نظر آرہی ہے۔ مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات میں بھارتی جنتا پارٹی نے انتخابی مہم مینجمنٹ اور امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے میں کانگرس پر برتری حاصل کر لی ہے۔ اب مدھیہ پردیش پی سی سی چیف کمل ناتھ نے کانگریس امیدواروں کی فہرست کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔

کمل ناتھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگرس کی فہرست ہندو مذہب کے شرادھ پکشا کے بعد آئے گی۔ آپ کو یہاں بتا دیں کہ کانگرس کے سینٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ 7 اکتوبر کو منعقد ہوئی تھی۔ اس میں تقریبا 140 امیدواروں کے ناموں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے بعد پی سی چیف نے بتایا کہ کانگرس 6 سے 7 دنوں میں سینٹرل الیکشن کمیٹی کی ایک اور میٹنگ کرے گی۔ جس کے بعد امیدواروں کے ناموں پر حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ معلومات کے مطابق کانگرس سینٹرل الیکشن کمیٹی کی میٹنگ 13 اور 14 اکتوبر کو دہلی میں ہو رہی ہے۔ اس میں مدھیہ پردیش کی سیٹوں پر بات کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کانگرس امیدواروں کی پہلی فہرست 15 اکتوبر کو جاری ہو سکتی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس میں تقریبا 150 امیدواروں کے نام ہیں۔ وہی پی سی سی کے سربراہ کمل ناتھ نے بھی بھارتی جنتا پارٹی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کے پاس کچھ نہیں بچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے ووٹروں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب انہیں الوداع کرنا ہے۔ اور بھارتی جنتا پارٹی اس بات کو سمجھنے لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul criticizes bjp بی جے پی کی تجربہ گاہ میں ہر طبقے پر تشدد کیا جاتا ہے، راہل

واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی جنتا پارٹی نے انتخابات کے اعلان سے قبل ہی اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ اور کانگرس پارٹی اپنے امیدواروں پر ابھی تک تبادلہ خیال ہی کر رہی ہے اور اسی بات کو لے کر بھارتی جنتا پارٹی لگاتار کانگرس پر طنز کرتی چلی آ رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.