اندور میں ضلع کانگریس اور شہر کانگریس نے کئی اہم مسائل کے معاملے میں احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں بیروزگاری، بڑھتی مہنگائی اور اقلیتی طبقے کے ساتھ ہجومی تشدد جیسے معاملات کے لیے بی جے پی پر تنقید اور مظاہرہ کیا گیا۔
اس احتجاجی مظاہرے میں بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان نے شرکت کی وہیں کانگریس کے نگر نگم حزب اختلاف رہنما شیخ علیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں اقلیتی طبقہ کے ساتھ دن بدن تشدد کے واقعات بڑھ رہے ہیں ایسا لگتا ہے انتظامیہ کا کام کاج عہدے داروں کے ذریعے نہیں بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر سے چل رہا ہے۔