بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج کہا کہ پارٹی کے سینئر لیڈر دگ وجے سنگھ نے انہیں صبح سویرے مطلع کیا تھا کہ وہ کانگریس صدر کے عہدے کے لئے نامزدگی داخل نہیں کریں گے۔ یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کمل ناتھ نے کہا کہ انہیں سنگھ نے صبح فون کیا کہ وہ پرچہ نامزدگی داخل نہیں کر رہے ہیں۔ Congress President Election
کمل ناتھ کے مطابق سنگھ نے انہیں اس کی وجہ پارٹی کے سینئر لیڈر ملکارجن کھرگے کو صدر کے عہدے کے لیے نامزدگی داخل کرنے کے لیے بتائی تھی۔ سنگھ نے کمل ناتھ سے کہا کہ کھرگے ایک سینئر لیڈر ہیں، وہ ان کے گھر جا رہے ہیں اور صدر کے عہدے کے لیے ان (کھرگے) کی حمایت کریں گے۔
کمل ناتھ نے کہا کہ اس کے بعد انہوں نے سنگھ سے بات نہیں کی۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ کھرگے کا نام اچانک نہیں آیا، ان کا نام پہلے سے ہی خبروں میں تھا۔
کمل ناتھ نے کہا کہ کھرگے پارٹی کے سینئر لیڈر ہیں، جن کا تعلق جنوبی ہند سے ہے، جنوبی ہندوستان کو بھی ان کی شکل میں نمائندگی ملے گی۔
راجستھان کے بارے میں کمل ناتھ نے کہا کہ ریاست راجستھان کے سسلسلےمیں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور پارٹی کے سینئر لیڈر کے سی وینوگوپال کا بیان سامنے آچکاہے۔
یہ بھی پڑھیں: Congress President Election کانگریس صدر کے عہدے کیلئے کوئی بھی کارکن لڑ سکتا ہے، راہل
یواین آئی