ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش میں کانگریس کونسلر کا مبینہ طور پر قتل - کانگریس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان جھڑپ

ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے لئے ووٹنگ کے دوران کانگریس اور بی جے پی کارکنوں کے درمیان جھڑپ میں کانگریس کونسلر ہلاک ہوگیا ہے۔

Congress party corporator
Congress party corporator
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 19, 2023, 11:38 AM IST

Updated : Nov 19, 2023, 12:12 PM IST

کانگریس کونسلر کا مبینہ طور پر قتل

اندور: ریاست مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات کے دوران چھتر پور ضلع میں کانگریس کونسلر سلمان خان کو اس وقت گاڑی سے کچل کر مبینہ طور پر مار ڈالا گیا جب وہ چھتر پور راج نگر کانگریس امیدوار کے ساتھ علاقے کا دورہ کرنے نکلے تھے۔ یہ واردات اس وقت پیش آئی جب رکن اسمبلی وکرم سنگھ ناتی راجہ کانگریس امیدوار کو اطلاع ملی تھی کہ کچھ لوگ علاقے کا ماحول بگاڑ رہے ہیں اس پر کانگرس امیدوار اور کونسلر سلمان خان جیپ میں سوار ہو کر اکنوت گاؤں کی جانب نکلے تھے تبھی تھوڑی دور راستے میں بھارتی جنتا پارٹی کے کارکنان نے وکرم راجہ کی گاڑی کو روک لیا۔

تنازع کے دوران سلمان خان کو بی جے پی کے کارکنان نے گاڑی سے کچل کر مارڈالا۔ وکرم سنگھ ناتی راجہ نے مزید تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ جب ہم لوگوں کو اطلاع ملی کہ بی جے پی کے امیدوار اروند پٹیرے عوام میں رقم تقسیم کررہے ہیں تو ہم لوگوں نے رن فال روڈ سے کٹوریا ٹینک جانے کے لئے راستے میں بھینس بیٹھی ہوئی تھی جب ہماری گاڑی آہستہ ہوئی تب پیچھے سے آرہی گاڑیوں میں بی جے پی کے کارکن سوار تھے۔ ہمارے قریب ا کر گالی گلوچ کرنے لگے اور جو گاڑیوں میں سوار تھے گالی گلوچ دیتے ہوئے کہنے لگے، چڑھا دو ان پر گاڑیاں، میں جیسے تیسے گاڑی کے اندر بیٹھ گیا لیکن سلمان گاڑی میں نہیں بیٹھ سکا اور ان لوگوں نے اس پر گاڑی چڑھا کر اس کو مار ڈالا۔ ایک اور ساتھی جس کو پیر پر گاڑی چڑھی وہ خوش قسمتی سے گاڑی میں بیٹھ گیا تھا ورنہ اس کا انجام بھی سلمان کی طرح ہوتا۔کانگریس کے رہنما وکرم راجہ نے انتظامیہ پر سوال کھڑا کیا کہ انتظامیہ خاموش ہے جبکہ قاتل کھلے عام گھوم رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کانگریس کارکن کے مبینہ قتل کے خلاف دگ وجے سنگھ کا احتجاج

Last Updated : Nov 19, 2023, 12:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.