ETV Bharat / state

بی جے پی میں شامل ہوتے ہی دو عہدوں سے سرفراز

بھوپال میں وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی موجودگی میں بڈھا ملیہرا سے کانگریس کے رکن اسمبلی پردھیومن سنگھ لودھی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

congress mla who joined bjp appointed chairman of madhya pradesh state civil supplies corp ltd
بی جے پی میں شامل ہوتے ہی دو عہدوں سے سرفراز
author img

By

Published : Jul 13, 2020, 9:38 AM IST

بی جے پی میں شامل ہونے والے کانگریس کے ایم ایل اے پردھیومن سنگھ لودھی کو مدھیہ پردیش اسٹیٹ سول سپلائی کارپوریشن لمیٹڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لودھی کو کابینی وزیر کا درجہ بھی دیا گیا ہے۔

بی جے پی کے ایم ایل اے رامشور شرما نے رکن اسمبلی پردھیومن سنگھ لودھی کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔ رامشور شرما اسمبلی اسپیکر کے انتخاب تک کارگزر اسپیکر کے عہدے پر فائز ہیں۔

ادھر مدھیہ پردیش حکومت نے آزاد ایم ایل اے پردیپ جیسوال کو مدھیہ پردیش اسٹیٹ مائننگ کارپوریشن لمیٹڈ کا چیئرمین بھی مقرر کیا ہے اور انہیں کابینہ کے وزیر کا درجہ بھی دیا گیا ہے۔

اب ریاستی اسمبلی میں کانگریس کی طاقت کم ہوکر 91 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں برس مارچ میں کانگریس سے جیوترادتیہ سندھیا کے استعفیٰ نے ان 22 اراکین اسمبلی کے استعفیٰ کی راہ کو آسان کردیا، جنہوں نے مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ کی زیرقیادت کانگریس حکومت میں ہلچل پیدا کردی۔ جس کے نتیجے میں ریاست میں ان کی حکومت کا خاتمہ ہوا۔ جس کے بعد 23 مارچ کو شیوراج سنگھ چوہان نے وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیا۔

یہ بھی بتادیں کہ جولائی کے پہلے ہفتے کے شروع میں ہی مدھیہ پردیش میں چوہان حکومت میں شامل ہونے والے 28 وزرا کو بھوپال کے راج بھون میں گورنر کے ذریعہ عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.