ریاست کے وزیراعلی کمل ناتھ آج ان سے ملنے کے لیے ہوٹل ہیریٹ روانہ ہوں گے، سبھی اراکین اسمبلی کو راج بھوگ ایئرپورٹ سے دو بسوں کے ذریعے ہوٹل لایا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق کسی بھی رکن اسمبلی کو اپنے گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے اور اراکین اسمبلی کے ہوٹل میں ٹھہرنے کے پیش نظر پوری ہوٹل کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئندہ روز یعنی کہ 16 مارچ کو مدھیہ پردیش اسمبلی ہاؤس میں کمل ناتھ کا فلور ٹیسٹ ہوگا۔
اس تعلق سے آج کمل ناتھ نے کابینہ کی میٹنگ بھی بلائی ہے جس میں جئے پور سے بھوپال واپس آئے وزرأ نے بھی شرکت کی ہے۔