ETV Bharat / state

کانگریس رکن اسمبلی گووردھن دانگی کا انتقال - MLA Govardhan Dangi dies in delhi

راج گڑھ کی بیاورا اسمبلی سیٹ کی نمائندگی کرنے والے کانگریس رکن اسمبلی کا آج صبح انتقال ہوگیا، بتایا جارہا ہے کہ ان کا انتقال حرکت قلب رکنے سے ہوا ہے۔

مدھیہ پردیش کے ضلع راج گرھ کی بیاورا اسمبلی سیٹ کی نمائندگی کرنے والے کانگریس رکن اسمبلی گووردھن دانگی کا آج صبح انتقال ہوگیا

author img

By

Published : Sep 15, 2020, 1:40 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع راج گرھ کی بیاورا اسمبلی سیٹ کی نمائندگی کرنے والے کانگریس رکن اسمبلی گووردھن دانگی کا آج صبح انتقال ہوگیا۔

واضح رہے کہ رکن اسمبلی گووردھن دانگی 63 برس کے تھے، ان کے لواحقین میں بیوی، دو بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔

اطلاع کے مطابق مسٹر دانگی کو علاج کے لیے دہلی کے ایک ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اور آج صبح انہوں نے ہسپتال میں ہی آخری سانس لی۔ بتایا گیا ہے کہ حرکت قلب رکنے سے ان کا انتقال ہوا۔

راج گڑھ کی بیاورا اسمبلی سیٹ کی نمائندگی کرنے والے کانگریس رکن اسمبلی کا آج صبح انتقال ہوگیا، بتایا جارہا ہے کہ ان کا انتقال حرکت قلب رکنے سے ہوا ہے

واضح رہے کہ مسٹر دانگی کو کچھ وقت پہلے کورونا انفیکشن کی وجہ سے بھوپال کے ایک نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، لیکن بہتر علاج کے لیے انہیں ایئراینبولینس سے دہلی کے ہسپتال میں چار پانچ دن پہلے بھیجا گیا تھا۔

دہلی کے ہسپتال میں علاج کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ بھی نگیٹو آگیا تھا، لیکن صحت پوری طرح ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ان کا علاج چل رہا تھا، اسی دوران آج صبح ان کا انتقال ہوگیا۔

مسٹر دانگی کے جسد خاکی کو آج شام تک بیاورا لائے جانے کی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.