ETV Bharat / state

Har Ghar Tiranga campaign: ہر گھر ترنگا مہم کے پیش نظر مفت میں ترنگا پرچم تقسیم کرنے کا اعلان - رکن اسمبلی عارف مسعود کی جانب سے مفت ترنگا تقسیم کرنے کا اعلان

یومِ آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر بی جے پی کی جانب سے ہر گھر قومی پرچم ترنگا لہرانے کی مہم شروع کی گئی ہے، بی جے پی کی جانب سے مفت میں قومی پرچم ترنگا تقسیم کیا جارہا ہے، وہیں کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے بھی عوام میں مفت ترنگا تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے اس کے علاوہ انہوں نے قومی پرچم کے ساتھ ساتھ مجاہدین آزادی کی تصایر بھی بانٹنے کی بات کہی ہے۔ MLA Arif Masood to Distribute National Flag

ترنگا
ترنگا
author img

By

Published : Aug 3, 2022, 12:31 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں بر سر اقتدار جماعت بی جے پی کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر ’ہر گھر ترنگا مہم’ کے تحت عوام کے درمیان مفت ترنگا تقسیم کیا جارہا ہے۔ ایک جانب جہاں بی جے پی کے دفتر سے مفت ترنگا تقسیم کیا جارہے تو وہیں دوسری جانب کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے مفت ترنگا تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عارف مسعود کا کہنا ہے کہ ’ہر گھر ترنگا مہم’ کے تحت ترنگا کے ساتھ مجاہدین آزدای کی تصویربھی دی جائے گی تاکہ مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کیا جاسکے۔ Arif Masood Announced Distribution of Free Tiranga

عارف مسعود

انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ ملک کی آزادی کے 70 برس بعد تک اپنے دفتر پر ترنگا لہرانے سے گریز کرنے والی بی جے پی 'ہر گھر ترنگا' لہرانے کی بات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب گھر گھر ترنگا لہرا کر سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ قومی پرچم کو کاروبار کے طور پر اپنا کر فروخت کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:Tauqeer Raza khan on Har Ghar Tiranga: مولانا توقیر رضا کی ہر گھر ترنگا مہم پر تنقید

عارف مسعود اپنے اسمبلی حلقہ کے تین علاقوں میں مفت میں ترنگا تقسیم کرینگے۔ انہوں نے کہا 10، 11 اور 12 اگست کو ان کے حلقہ اسمبلی کے تین علاقے 6 نمبر مارکیٹ، جہانگیر آباد اور شاہجہاں آباد میں اسٹال لگائے جائیں گے اور ساتھ میں مجاہدین آزادی کی تصاویر بھی عوام کو مفت میں دی جائیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.