ETV Bharat / state

Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا: مدھیہ پردیش میں کانگریس کی اہم میٹنگ - بھارت جوڑو یاترا تسلسل کے ساتھ جاری

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کیرالا میں تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور آج یاترا کا بارہواں دن ہے اور اگلے 12 دنوں تک ریاست سے گزرے گی۔ کانگریس کی پد یاترا 150 دنوں میں کنیا کماری سے کشمیر تک تقریباً 3500 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی اور 12 ریاستوں کا احاطہ کرے گی۔ Bharat Jodo Yatra in Kerala

Congress Meeting Bharat Jodo Yatra
Congress Meeting Bharat Jodo Yatra
author img

By

Published : Sep 19, 2022, 7:07 AM IST

مدھیہ پردیش: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی طرف سے نکالی جانے والی بھارت جوڑی یاترا کے سلسلے میں ریاستی کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایم پی انچارج جے پی اگروال کی موجودگی میں ایک اہم میٹنگ طلب کی گئی۔ میٹنگ میں مدھیہ پردیش ( ایم پی) میں ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کی تیاریوں اور یاترا کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔Bharat Jodo Yatra

یاترا کے ریاستی کوآرڈینیٹر سابق وزیر اور ایم ایل اے پی سی شرما نے مسٹر اگروال کو تیاریوں اور یاترا کے بارے میں تفصیلی معلومات سے آگاہ کیا۔ اس میٹنگ کے دوران کانگریس کے سکریٹری سی پی متل، کلدیپ اندورا، سدھانشو ترپاٹھی، ریاستی کانگریس کے نائب صدر چندر پربھاش شیکھر، بھارت جوڑو یاترا کے ریاستی انچارج جیتو پٹواری، ایم ایل اے عارف مسعود، سابق وزیر راجکمار پٹیل، سابق وزیر اعلیٰ راجیہ سبھا کے سکریٹری راجیہ سبھا کے رکن دگ وجے سنگھ کے سکریٹری سچن وتس، راجیو سنگھ، بھوپیندر گپتا، اجیتا باجپائی پانڈے، برجیش گپتا، یوگیندر پریہار، بھارت جوڑو یاترا اسٹیٹ سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر وجیندر شکلا، یاسر حسنات، رمیش پانڈے، شعیب خان وغیرہ موجود تھے۔

واضح رہے کہ کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کیرالا میں تسلسل کے ساتھ جاری ہے اور آج یاترا کا بارہواں دن ہے اور اگلے 12 دنوں تک ریاست سے گزرے گی۔ کانگریس کی پد یاترا 150 دنوں میں کنیا کماری سے کشمیر تک تقریباً 3500 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی اور 12 ریاستوں کا احاطہ کرے گی۔ Bharat Jodo Yatra in Kerala

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.