سدھی: کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) قائدین پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ بی جے پی لیڈر یہ بھول گئے ہیں کہ ذات پات اور مذہب کی بات کرنے سے عوام کا ووٹ نہیں ملتا، اس کے لئے کام کرنا پڑتا ہے کیونکہ عوام ہی سپریم ہے۔ پرینکا گاندھی نے ضلع کے چندواہی میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس پلیٹ فارم سے یہ کہنا چاہتی ہیں کہ آپ کو وہ نہیں ملا جو آپ کو ملنا چاہیے تھا۔ بی جے پی کے جو لیڈر حکومت چلا رہے ہیں وہ یہ بھول گئے ہیں کہ عوام سپریم ہے۔ بی جے پی لیڈر مذہب اور ذات پات کی بات کرکے عوام کے ووٹ حاصل کرتے ہیں، لیکن ووٹ تو کام پر ملنا چاہئے، اسی لیے وہ عوام سے کہتی ہیں کہ انہیں آگاہ ہونے کی ضرورت ہے، تاکہ عوام کو احساس ہو کہ آپ مالک ہیں اور حکومت آپ کو مسترد نہیں کر سکے گی۔
-
मध्य प्रदेश की जनता को कांग्रेस की गारंटी जिन्हें सरकार बनते ही पूरा किया जाएगा-
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) November 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
✅ महिलाओं को हर महीने 1500 रुपए
✅ किसानों का कर्ज माफ
✅ 100 यूनिट बिजली माफ, 200 यूनिट हाफ
✅ पुरानी पेंशन लागू
✅ 500 रूपए में गैस सिलेंडर
✅ 2 लाख खाली सरकारी पद भरेंगे
✅ स्कूली छात्रों को… pic.twitter.com/8tYCvKR9GX
">मध्य प्रदेश की जनता को कांग्रेस की गारंटी जिन्हें सरकार बनते ही पूरा किया जाएगा-
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) November 15, 2023
✅ महिलाओं को हर महीने 1500 रुपए
✅ किसानों का कर्ज माफ
✅ 100 यूनिट बिजली माफ, 200 यूनिट हाफ
✅ पुरानी पेंशन लागू
✅ 500 रूपए में गैस सिलेंडर
✅ 2 लाख खाली सरकारी पद भरेंगे
✅ स्कूली छात्रों को… pic.twitter.com/8tYCvKR9GXमध्य प्रदेश की जनता को कांग्रेस की गारंटी जिन्हें सरकार बनते ही पूरा किया जाएगा-
— Priyanka Gandhi Vadra (@priyankagandhi) November 15, 2023
✅ महिलाओं को हर महीने 1500 रुपए
✅ किसानों का कर्ज माफ
✅ 100 यूनिट बिजली माफ, 200 यूनिट हाफ
✅ पुरानी पेंशन लागू
✅ 500 रूपए में गैस सिलेंडर
✅ 2 लाख खाली सरकारी पद भरेंगे
✅ स्कूली छात्रों को… pic.twitter.com/8tYCvKR9GX
کانگریس جنرل سکریٹری نے کہا کہ بی جے پی نے 22 ہزار اعلانات کئے ہیں جو شاید انہیں یاد بھی نہیں ہیں۔ آپ کو ان کے جھوٹے اعلانات بھی یاد نہیں ہوں گے۔ کیونکہ بی جے پی کے اعلانات کھوکھلے ہوتے ہیں، جو صرف انتخابات کے وقت کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے انتخابات سے قبل لاڈلی بہنا یوجنا شروع کی ہے، گزشتہ 18 سال سے حکومت انہی کی ہے تو پھر انہیں بہنوں کی یاد کیوں نہیں آئی۔
مزید پڑھیں: خواتین کی خواہشات سے لے کر بچوں کی تعلیم تک، مدھیہ پردیش میں کانگریس کی ضمانت: پرینکا
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے گزشتہ 3 سالوں میں صرف 21 نوکریاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب کانگریس اقتدار میں تھی تو کانگریس نے سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کا کام کیا تھا، لیکن چونکہ ملک اور ریاست میں بی جے پی کی حکومت ہے، وہ تمام سرکاری کمپنیاں اور کارخانے بیچ رہی ہیں،جس کی وجہ سے لوگوں کو سرکاری نوکریاں نہیں مل پارہی ہے۔
یو این آئی