ETV Bharat / state

Congress Leader Kamal Nath : کانگریس کا500 روپے میں گیس سلینڈر دینے کا وعدہ

مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کہاکہ ان کی پارٹی اقتدار میں آئے گی تو 500 روپے میں گیس سلنڈر اور خواتین کو پندرہ سو روپے دیں گے۔ہم عوام کی پریشانیوں کو اچھی طرح سے سمجھتے ہیں۔

author img

By

Published : Mar 20, 2023, 7:43 PM IST

ہم اقتدار میں دوبارہ واپس آئیں گے،کانگریس کا500 روپے میں گیس سلینڈر دینے کا وعدہ

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر پہنچ چکی ہے ۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔سیاسی جماعتوں کے درمیان وعدوں کا کھیل بھی جاری ہے۔

اسی درمیان ریاستی کانگریس صدر اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ ایک جلسے کو خطاب کرتے ہوئے بڑا علاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد گیس سلنڈر 500 روپے میں دیا جائے گا اور خواتین کو ہر ماہ 1500 روپے دیے جائیں گے۔

کمل ناتھ نے کہا کہ شیوراج سنگھ چوہان کہتے ہیں کہ کمل ناتھ اپنے 15 مہینوں کا حساب دیں،شیوراج سنگھ بھی آپ اپنے 18 سال کا حساب دیں، تو میں بھی اپنی 15 مہینوں کا حساب دے دیتا ہوں۔ کمل ناتھ نے الزام لگایا کہ شیوراج سنگھ ان دنوں یقین دہانی اور اعلانات کے نشے میں ہیں۔ وہ ہماری ماؤں بہنوں کو ایک ہزار روپے دینے کی بات کر رہے ہیں۔ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ مہنگائی کتنی بڑھی؟ میں اعلان کرتا ہوں کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد گیس سلینڈر 500 روپے میں دیا جائے گا۔خواتین کو 1500 روپے دیے جائیں گے۔

سابق وزیراعلی نے کہا کہ شیوراج سنگھ چوہان کہہ رہے ہیں کہ وہ کمل ناتھ کی سیاست کو دفن کرنا چاہتے ہیں۔ کمل ناتھ کی سیاست کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ میں ان سب باتوں میں نہیں پڑھتا، لیکن شیوا راج سنگھ چوہان میں بھی دفن کرنا جانتا ہوں، میں مہنگائی کو مارنا چاہتا ہوں، کسانوں کے ساتھ ہونے والی نا انصافیوں کو دفن کرنا چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:Kamal Nath On Gas Cylinder کانگریس کی حکومت بننے پر رسوئی گیس سلنڈر 500 روپے میں ملے گا، کمل ناتھ

انہوں نے کہاکہ آپ کو شاید اس بات میں خوشی ملتی ہے کہ آپ کمل ناتھ کی سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اس بار ہم سب مل کر آپ کی سیاست کو ختم کریں گے۔ ریاست کی عوام بہت سمجھدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ ڈیل یا سودے کی کرسی پر بیٹھنے سے انکار کیا ہے۔ ہم عوام کے تعاون سے حکومت بنائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.