ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے کورونا متاثر پائے جانے کے بعد کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے ٹویٹ کر ان کی جلد صحت یاب ہونے کی دعا کی۔
ساتھ ہی ان کے ساتھ معاشرتی فاصلہ نہیں رکھنے پر کی گئی ایف آئی آر پر کہا کی شیوراج سنگھ چوہان کو بھی معاشرتی فاصلہ کا خیال رکھنا چاہیے تھا۔
جس پر بھارتی جنتا پارٹی کے ترجمان رجنیش اگروال نے کہا کہ، 'یہ بڑی شرم کی بات ہے کہ کانگریس لیڈران، شیو راج سنگھ چوہان کے کورونا متاثر پائے جانے پر سیاست کر رہے ہیں۔ جو کہ کم ذہنیت کی سیاست ہے۔'
انہوں نے کہا کہ، 'جو ڈاکٹر لوگوں کی خدمت کرتے ہیں، اگر وہ خدمت کے دوران کورونا مثبت پائے جاتے ہیں تو ان کے بارے میں بھی ان کے یہی خیالات رہیں گے۔'
انہوں نے کہا کہ، 'شیوراج سنگھ چوہان لگاتار لوگوں کے بیچ جاکر ان کی خدمت کر رہے تھے۔ غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کر رہے ہیں، ان کے لیے طرح۔ طرح کے پروگرام بنا رہے ہیں اور کانگریس شیوراج سنگھ چوہان کے کورونا متاثر ہونے پر ان پر گندی سیاست کر رہی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ، 'شیوراج سنگھ چوہان جلد صحتیاب ہو کر پھر عوام کی خدمت کریں گے۔ بری نظر والے تیرا منہ کالا۔'