بھوپال: مدھیہ پردیش کے دار الحکومت بھوپال میں کانگریس کے رہنما انس پٹھان پر لاٹھیوں سے جان لیوا حملہ کیا گیا۔ جس کے بعد انہیں فورا اسپتال منتقل کیا گیا۔ فی الحال اس معاملے میں کانگریس نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے۔
دراصل دار الحکومت بھوپال میں کانگریس کے دفتر میں پارٹی کے قومی میڈیا صدر کی پریس کانفرنس کے دوران مسلح افراد نے کانگریس رہنما انس پٹھان پر حملہ کر دیا۔ جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گئے اور ان کے سر میں چوٹیں آئیں۔ انس پٹھان پر حملے کے بعد کانگریس دفتر میں افراتفری مچ گئی۔
ذرائع کے مطابق بدھ کی شام تقریباً 4 بجے نامعلوم افراد ریاستی کانگریس کے دفتر میں داخل ہوئے، جس کے بعد انہوں نے اچانک پی سی شرما کے کٹر حامی اور کانگریس رہنما انس پٹھان پر لاٹھیوں سے جان لیوا حملہ کردیا۔ حملے کے بعد انس پٹھان کو سر پر شدید چوٹ کی وجہ سے فوری طور پر کانگریس دفتر کے قریب واقع ریڈ کراس اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بعد میں کانگریس رہنما انس پٹھان کو بنسل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ کانگریس کے دفتر میں مسلح حملہ کرنے والے افراد کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی ہے تاہم کہا جارہا ہے کہ ’’حملہ آور پانچ افراد تھے جو ہتھیاروں سے لیس تھے۔
کانگریس رہنما پر حملے کے بعد کانگریس رہنماوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے۔ پارٹی کے قومی لیڈر پون کھیڑا نے کہا کہ ’’حملہ منصوبہ بند تھا اور یہ بی جے پی کی ایک سوچی سمجھی سازش تھی‘‘۔ وہیں بی جے پی کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ کانگریس کارکنوں کے آپسی جھگڑے کی وجہ سے ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: راجستھان بی جے پی کا بڑا اقلیتی چہرہ امین پٹھان کانگریس میں شامل
-
मध्यप्रदेश कांग्रेस कार्यालय में कांग्रेस के राष्ट्रीय मीडिया प्रभारी पवन खेड़ा की पत्रकार वार्ता के दौरान कांग्रेसी आपस में भिड़े , एक का सर फाडा...
— Narendra Saluja (@NarendraSaluja) November 15, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
घायल कांग्रेस नेता ख़ुद हमला करने वालों में कांग्रेस के भोपाल के पूर्व शहर अध्यक्ष व उनके समर्थकों का नाम ले रहा है और पवन खेड़ा… pic.twitter.com/uP5J0cbzdP
">मध्यप्रदेश कांग्रेस कार्यालय में कांग्रेस के राष्ट्रीय मीडिया प्रभारी पवन खेड़ा की पत्रकार वार्ता के दौरान कांग्रेसी आपस में भिड़े , एक का सर फाडा...
— Narendra Saluja (@NarendraSaluja) November 15, 2023
घायल कांग्रेस नेता ख़ुद हमला करने वालों में कांग्रेस के भोपाल के पूर्व शहर अध्यक्ष व उनके समर्थकों का नाम ले रहा है और पवन खेड़ा… pic.twitter.com/uP5J0cbzdPमध्यप्रदेश कांग्रेस कार्यालय में कांग्रेस के राष्ट्रीय मीडिया प्रभारी पवन खेड़ा की पत्रकार वार्ता के दौरान कांग्रेसी आपस में भिड़े , एक का सर फाडा...
— Narendra Saluja (@NarendraSaluja) November 15, 2023
घायल कांग्रेस नेता ख़ुद हमला करने वालों में कांग्रेस के भोपाल के पूर्व शहर अध्यक्ष व उनके समर्थकों का नाम ले रहा है और पवन खेड़ा… pic.twitter.com/uP5J0cbzdP
کانگریس سے بغاوت کرکے بی جے پی میں شامل ہونے والے نریندر سلوجا نے کہا کہ "مدھیہ پردیش کانگریس کے دفتر میں کانگریس کے قومی میڈیا انچارج پون کھیڑا کی پریس کانفرنس کے دوران کانگریس کارکنان آپس میں لڑ پڑے، اس لڑائی میں ایک کا سر پھٹ گیا، جبکہ حملہ میں زخمی کانگریس رہنما خود بھی حملہ آوروں میں شامل تھے، کانگریس اس واقعہ کے لیے جھوٹے طریقے سے بی جے پی کا نام لے رہے ہیں.... اس سے بڑا جھوٹ اور کیا ہو سکتا ہے''؟۔