ETV Bharat / state

'کانگریس حکومت نے سب کو دھوکہ دیا' - مدھیہ پردیش

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ جیوتی رادتیہ سندھیا نے تقریبا تین ماہ قبل ایک تباہ کن حکومت سے صوبے کو بچایا۔

'کانگریس حکومت نے سب کو دھوکہ دیا'
'کانگریس حکومت نے سب کو دھوکہ دیا'
author img

By

Published : Jun 18, 2020, 2:21 PM IST

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج دعوی کیا کہ جیوتی رادتیہ سندھیا، اس وقت کے ایم ایل اے ہردیپ سنگھ ڈنگ اور دیگر ساتھیوں نے تقریبا تین ماہ پہلے جو فیصلہ کیا، وہ ایک تباہ کن حکومت' سے صوبہ کو بچانے کے لئے تھا۔

چوہان نے یہاں ریاستی بی جے پی کے دفتر میں ڈنگ کے ساتھ آئے سواسرا اسمبلی حلقہ کے سینکڑوں کارکنوں کو باضابطہ بی جے پی کی رکنیت دلانے کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کیا۔ اس موقع پرصوبے کے بی جے پی صدر وشنودت شرما اور مندسور کے رکن پارلیمان سدھیر گپتا بھی موجود تھے۔

چوہان نے الزام لگایا کہ پچھلی کانگریس حکومت کے دور میں تمام لوگ پریشان تھے۔ ترقی کے کام نہیں ہو رہے تھے۔ حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کر رہی تھی۔ اس وقت حکومت نے سب کو دھوکہ دیا اور کسانوں کو بھی قرض معافی کے نام پر نہیں چھوڑا۔ ان حالات میں اس تباہ کن حکومت کا گرنا ضروری تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.