ETV Bharat / state

MP Assembly Election:کانگریس نے مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم کمیٹی تشکیل دی - madhya pradesh assembly election

مدھیہ پردیش میں کانگریس نے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی کمیٹی اور مہم کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ کو 19 رکنی انتخابی کمیٹی کا صدراور سینئر لیڈر کانتی لال بھوریا کو 33 رکنی مہم کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔

کانگریس نے مدھیہ پردیش میں انتخابی اورمہم کمیٹی تشکیل دی

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 1:50 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی کمیٹی اور مہم کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج کہا کہ پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کو 19 رکنی انتخابی کمیٹی کا صدراور سینئر لیڈر کانتی لال بھوریا کو 33 رکنی مہم کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔

دونوں کمیٹیوں میں کانگریس کی ذیلی تنظیموں کے ریاستی سربراہوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ تمام عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر کام شروع کریں۔انہوں نے بتایا کہ کمل ناتھ کی قیادت میں تشکیل دی گئی، مہم کمیٹی میں ڈاکٹر گووند سنگھ، دگ وجے سنگھ، سریش پچوری، کانتی لال بھوریا، ارجن یادو، اجے سنگھ راہل، وویک تنکھا، راجمنی پٹیل، نکول ناتھ، سجن سنگھ ورما، وجے لکشمی سادھو، ترون بھانوت، اومکار سنگھ مرکم، سکھ دیو پانسے، بالا بچن، جیتو پٹواری، کملیش پٹیل، عارف مسعود اور تمام کانگریس تنظیموں کے ریاستی سربراہان کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:Owaisi on Maharashtra Train Firing اویسی نے ممبئی ٹرین میں فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا

اسی طرح انتخابی کمیٹی کے زیادہ تر ارکان کو مہم کمیٹی میں جگہ دی گئی ہے۔کمیٹی میں لکشمن سنگھ، کے پی سنگھ ککاجو، این پی پرجاپتی ہیما کنور سمیت 33 ارکان شامل ہیں۔ اس میں کانگریس تنظیموں کے ریاستی صدور کو بھی شامل کیاگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.