واضح رہے کہ پورے ملک میں لگاتار پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے کئی جگہوں پر پیٹرول کی قیمت 100 روپے لیٹر پہنچ چکی ہے اور گیس کی قیمتیں بھی آسمان چھو رہی ہیں۔ جس کی مخالفت میں آج بند کا اعلان کیا گیا تھا۔
اس دوران کانگریس کارکنان نے مرکزی حکومت کی پالیسیوں کو غلط بتاتے ہوئے پر زور مخالفت کی۔
آج صبح سے لے کر دوپہر تک بند کا اعلان کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے بند کی حمایت کرتے ہوئے اپنی دکانوں اور کاروبار کو بند رکھا۔
کانگریس کے رہنما اروند گوند نے کہا کہ جب بین الاقوامی سطح پر پیٹرولیم کی قیمت کم ہے تو پھر حکومت اس میں اضافہ کیوں کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
مدھیہ پردیش بند، متعدد رہنما گرفتار
کانگریس کے کارکنان کا کہنا ہے یہ تو ابھی علامتی احتجاج ہے، اگر پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی قیمتیں کم نہیں ہوئی تو مخالفت اور تیز ہوگی۔