ETV Bharat / state

Kamal Nath On Congress کانگریس نے ہمیشہ ملک کی ثقافت کو جوڑنے کا کام کیا، کمل ناتھ - ملک کی ثقافت

کمل ناتھ نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ملک کی ثقافت کو جوڑنے کا کام ہمیشہ کیاہے۔ریاست کی تصویر بدلنے کے لئے عوام کے پاس پانچ ماہ کا وقت ہے، جس میں ریا ست کا مستقبل طے ہوگا۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 13, 2023, 8:53 PM IST

مرینا: مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ملک کی ثقافت کو جوڑنے کا کام ہمیشہ کیا ہے۔ کمل ناتھ آج یہاں ضلع کے جورا قصبے میں ایک اجلاس کو خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے ملک کی ثقافت کو جوڑنے کا کام ہمیشہ کیاہے۔ریاست کی تصویر بدلنے کے لئے عوام کے پاس پانچ ماہ کا وقت ہے، جس میں ریا ست کا مستقبل طے ہوگا۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کسان تاجر بی جے پی حکومت کی پالیسیوںاور بے روزگاری سے بے حد پریشان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نفرت پھیلانے کا کام کرتی ہے۔

کمل ناتھ نے کہا کہ 15ماہ کے دوران عوام نے ووٹ کے ذریعے کانگریس کو منتخب کیاہم نے 15ماہ میں اپنے کئی وعدے پورے کئے لیکن خرید فروخت اورنوٹوں سے حکومت بنانے والی بی جے پی کے قول وفعل یہ سب ریاست کی عوام سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین سازبابا صاحب نے ہمیں جو آئین دیا ہے اس کی حفاظت کرنا ہم سب کا فرض اور ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ میں سبھی کو چھوٹے اعلانات سے بچنا ہے۔ انہوں نے بی جے پی پر طنزکرتے ہوئے کہا کہ 18سال کے حکومت میں بدعنوانی کی ساری حدیں بی جے پی حکومت نے پار کی ہے۔ سب سے بڑا چیلنج نوجوانوں کا ہے، نوجوان روزگار چاہتا ہے لیکن ریاست کی حکومت نوجوان کو روزگار نہیں دے سکی ہے۔

آج کے نوجوان بے روزگار ہیں، در در بھٹک رہے ہیں۔ سرمایہ کاری کے سلسلے میں انہوںنے جم کر بی جے پی حکومت پر حملہ کیا ان کا کہنا تھا کہ باہر سے آنے والے سرمایہ کاروں کو ریاست کی حکومت پر یقین نہیں ہے۔ وہ کیسے سرمایہ کاری کے لئے یہاں آئیں گے۔ آنے والے وقت میں نوجوانوں کا مستقبل محفوظ رکھنا ہماری بھی اہم ذمے داری ہے۔ اس موقع پر حزب اختلاف لیڈر ڈاکٹر گووند سنگھ ، سابق وزیر بالیندر شکلا، مدھیہ پردیش کانگریس کےایگزیکٹیو چیئرمینرام نواس راوت، ایم ایل اے رویر سنگھ تومر سمیت کئی لیڈر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Karnataka Polls 2023 کرناٹک میں نفرت کا بازار بند، محبت کی دکان کھل گئی: راہل

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.