ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: وقف بورڈ کا یک روزہ ورکشاپ منعقد - urdu khabar

ریاست مدھیہ پردیش کے وقف بورڈ کا وقف ورکشاپ منعقد ہوگا۔ متولی طور طریقے سیکھیں گے۔ 30 جنوری کو صوبے کی تمام وقف کمیٹیوں کا اجلاس منعقد کیا جارہا ہے۔

مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

author img

By

Published : Jan 20, 2021, 2:26 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال میں واقع وقف بورڈ میں لمبے عرصے سے پرانی روایات اور طور طریقوں کے مطابق کام کیا جارہا ہے۔ پوری ریاست کی ضلع وقف کمیٹی کو اب ضابطوں کے مطابق کام کرنا ہوگا- اس کی معلومات دینے کے لیے مدھیہ پردیش وقف بورڈ یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کررہا ہے۔ 30 جنوری کو منعقد ہونے والے اس پروگرام کے لئے ریاست کی تمام ضلع وقف کمیٹیوں کو مدعو کیا جارہا ہے۔

مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد

اس ضمن میں مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے سی ای او جمیل خان نے بتایا کہ وقف جائیدادوں کی حفاظت اور اس کے بہتر رکھ رکھاؤ کے نظریے کے تحت ایسا کیا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے وقف آمدنی بڑھے گی اور آمدنی بڑھنے سے غریبوں اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا آسان ہو سکے گا، ساتھ ہی وقف کا مقصد بھی پورا ہوسکے گا۔

30 جنوری کو مدھیہ پردیش وقف بورڈ کے ذریعہ منعقد کیے جانے والے ورکشاپ میں پوری ریاست میں موجودہ وقف جائیدادوں کی حالت، اس کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کی صورتحال اور ان کے انتظامی امور پر بات کی جائے گی۔ اس کے علاوہ غیر قانونی قبضوں سے گھری وقف جائیدادوں کو بچانے اور ان کے استعمال کے منصوبے پر بھی اس دوران بات کی جائے گی- اس کے علاوہ پوری ریاست میں موجودہ کمیٹیوں کے عہدے داروں کے کاموں کا تجزیہ بھی اس ورکشاپ کے دوران کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.