ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں دن بہ دن کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کو دیکھتے ہوئے اور کورونا مریضوں کو خون اور پلازما کی ضرورت کے مدنظر بھوپال مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے بھوپال کے دو اہم بلڈ بینک میں خون کی کمی پائے جانے پر اپنے اسمبلی حلقے میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا-
آج اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں خون کا عطیہ کرنے آئے لوگوں کا ماننا ہے کہ آج جو بلڈ ڈونیشن کیمپ عارف مسعود کے ذریعے لگایا گیا ہے اس کی بہت ضرورت ہے، کیونکہ شہر میں خون کی دن بدن کمی دیکھنے کو مل رہی ہے، جس سے مریض اور ان کے گھر والوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
آج لگائے گئے بلڈ بینک کے ذمہ دار کے مطابق آج کے وقت میں اس طرح کے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص کے لیے گئے خون سے ہم تین طرح کی بیماریوں کا علاج کر سکتے ہیں۔
بلڈ ڈونیشن کیمپ میں عام لوگوں کے ساتھ کانگریس کارکنان اور رکن اسمبلی عارف مسعود نے بھی خون کا عطیہ دیا۔ شام تک 500 لوگوں کے خون عطیہ کرنے کی امید جتائی گئی تھی۔