مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال کے شاکر سدن میں آج بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی کے کارکنان نے شیر بھوپال خان شاکر علی خان کو یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کی tribute to Shakir Ali Khan ۔
خان شاکر علی خان نے آزادی کے بعد بہت کام کیا ان کا بھوپال کے انضمام میں اہم کردار رہا ہے، شاکر علی کمیونسٹ پارٹی کے سینئر لیڈر تھے اور بیس سال سے زیادہ وقت تک خان شاکر علی بھوپال کے رکن اسمبلی رہے، خان شاکر علی بھوپال کی تہذیب سے وابستہ تھے، اور قومی یکجہتی کے مثال تھے، وہ غریب مزدوروں کی حق کی لڑائی ایک لمبے وقت تک لڑیں اور انہیں انصاف دلانے کا کام کیا۔
یہی وجہ ہے کہ ان کی برسی کے موقع پر خان شاکر علی کو یاد کرکے ان کی ریاست کی خدمات اور ان کی شخصیت پر بات کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کی گئی۔