ETV Bharat / state

اجین: سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک، آٹھ زخمی - چار مزدور ہلاک

ضلع اجین کے نرور تھانہ علاقے میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں چار مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

اجین: سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک، آٹھ زخمی

author img

By

Published : Sep 26, 2020, 2:27 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اجین کے نرور تھانہ علاقے میں واقع دتانا متانا کے قریب مزدوروں سے بھری ایک گاڑی اور ٹریلر میں زبردست تصادم ہوا۔ جس میں چار مزدور ہلاک ہوگئے، جبکہ 8 افراد زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو اجین کے ضلعی ہسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

یہ حادثہ قریب چار بجے نرور تھانہ علاقے کے دتانا متانا کے علاقے میں ہوا۔ تصادم اتنا زوردار تھا کہ مزدوروں سے بھری گاڑی کے پرخچے اڑ گئے، حادثے میں چار مزدوروں کے موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ آٹھ مزدور زخمی ہوگئے۔

اجین: سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک، آٹھ زخمی

حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ نرور موقع پر پہنچی اور ایمبولینس طلب کی اور زخمیوں کو ضلعی ہسپتال میں داخل کرایا، زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تمام مزدور کٹنی کے رہائشی ہیں اور نیمچ میں مزدوری کے لیے نکلے تھے، تبھی وہ اس حادثے کا شکار ہوگئے۔ حادثے کے بعد سے ٹرالی کا ڈرائیور اور کنڈکٹر مفرور ہے، جن کی تلاش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.